Inquilab Logo

اے وطن میرے وطن سے سارہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر قدم رکھیں گی

Updated: October 07, 2022, 12:27 PM IST | Agency | Mumbai

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم میںسارہ علی خان مجاہد آزادی اوشا مہتا کے کردار میں نظر آئیں گی

Sara Ali Khan .Picture:INN
سارہ علی خانکیلئے ’اے وطن میرے وطن‘ انتہائی اہم ہے ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ’’اے وطن میرے وطن‘‘ سے ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔   سارہ علی خان `اے وطن میرے وطن میں مجاہد  آزادی   اوشا مہتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔   اے وطن میرے وطن دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ہے۔ یہ فلم ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوگی۔ اے وطن میرے وطن کی ہدایت کاری کنن ائیر کریں گے۔ فلم کی کہانی دراب فاروقی نے لکھی ہے۔
 قابل ذکر  بات یہ ہے کہ اوشا مہتا جدوجہد آزادی کے دوران سکریٹ ریڈیو آپریٹر تھیں۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے دوران اہم کردار نبھایا تھا ۔  بتاتےہیں کہ اوشا مہتا نے سکریٹ ریڈیو سروس `کانگریس ریڈیو کا آغاز کیا تھا۔ اس سروس ریڈیو کی مدد سے اس وقت کی وہ  تمام معلومات اور دیگر خبریں شیئر کی جاتی تھیں جن پر اس دوران  انگریزوں نے پابندی لگا رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK