Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سرکے چُنر‘گانے کا تنازع: قومی کمیشن برائے خواتین کے سامنے آج نورا فتحی کی پیشی

Updated: May 07, 2026, 10:56 AM IST | Mumbai

کنڑ فلم کے’’ ڈی دی ڈیول‘‘ کے گیت سرکے چُنر سے جڑے تنازع میں اداکارہ نورا فتحی جمعرات کونیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوں گی۔ کمیشن نے اس معاملے میں نورا فتحی کو سمن جاری کیا تھا۔

Nora Fatehi.Photo;INN
نورا فتحی۔ تصویر:آئی این این

کنڑ فلم کے’’ ڈی دی ڈیول‘‘  کے گیت سرکے چُنر سے جڑے تنازع میں اداکارہ نورا فتحی جمعرات کونیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوں گی۔ کمیشن نے اس معاملے میں نورا فتحی کو سمن جاری کیا تھا، جس کے جواب میں وہ جمعرات صبح کمیشن کے سامنے حاضر ہوں گی۔
قومی کمیشن برائے خواتین نے اس گانے سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سماعت مقرر کی ہے۔ میڈیا کو جاری اطلاع میں کمیشن نے تمام اراکین سے اس معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ سرکے چُنر کے بول، ویڈیو اور پیشکش پر بعض تنظیموں اور خواتین کے گروپوں نے اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گانا خواتین کے وقار کے خلاف ہے۔
اس تنازع کے بعدنیشنل کمیشن فار ویمن  نے ازخود نوٹس لیا اور اداکارہ نورا فتحی کو نوٹس بھیجا تھا۔ نورا فتحی اس گانے میں اداکارسنجے دت  کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔ گانے کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا سمیت عوامی حلقوں میں بھی شدید تنقید ہوئی۔ کئی افراد اور خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے اسے فحاشی اور خواتین کی توہین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے:پریم دھون کے حب الوطنی پر مبنی نغمے آج بھی مقبول ہیں


نیشنل کمیشن فار ویمن اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔ کمیشن کا ماننا ہے کہ تفریح کے نام پر خواتین کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والے کسی بھی مواد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ سماعت کے دوران نورا فتحی سے گانے کے مختلف پہلوؤں، اس کی تیاری اور پیشکش سے متعلق سوالات کیے جا سکتے ہیں۔ اداکارہ کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ایران -امریکہ امن معاہدہ کی قوی اُمید


دوسری جانب، اس معاملے میں اداکارسنجے دت  ۲۷؍ اپریل کو کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں، جہاں انہوں نے تحریری معافی نامہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کبھی بھی خواتین یا معاشرے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ اس دوران کمیشن کی چیئرپرسن وجیا راحت کرنے ان سے کئی سوالات کیے اور فنکاروں کی سماجی ذمہ داری پر زور دیا۔ سماعت کے دوران سنجے دت  نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ۵۰؍ قبائلی لڑکیوں کی تعلیم کا مکمل خرچ اٹھائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ ہر پروجیکٹ میں خواتین اور بچوں کے وقار کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK