Inquilab Logo

سیانی گپتاکی فلم’ ہوم کمنگ‘ کی ممبئی میں نمائش 

Updated: February 14, 2022, 1:52 PM IST | Agency | Mumbai

سومیہ جیت کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’ہوم کمنگ ‘دوستی کی کہانی پر مبنی ہے ۔ یہ واقعی منفرد فلم ہے

Actress Sayani Gupta.Picture:INN
اداکارہ سیانی گپتا۔ تصویر :آئی این این

سومیہ جیت کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’ہوم کمنگ ‘دوستی کی کہانی پر مبنی  ہے ۔ یہ واقعی منفرد فلم ہے جو سبھی کو پسند آئے گی۔اس فلم میں ہندی، بنگالی اور انگریزی ڈائیلاگ بولے گئے ہیں۔ یہ فلم ۸؍ فروری کو سونی لیو پر ریلیز ہوگی۔ممبئی میں فلم کی کاسٹ کے ساتھ ایک خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیانی گپتا، پلابیتا بورٹھاکر، تشار پانڈے، سوہم مجمدار اور ہدایتکار سومیہ جیت مجمدار شامل تھے۔ ان کے ساتھ درشن کمار، چندن رائے سانیال، نوین کستوریہ، میوزک کمپوزر راحت سمیر اور ویوان شاہ سمیت دیگر مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔فلمساز سومیہ جیت مجمدار نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میں فلم کی پہلی عوامی نمائش پر ملنے والے زبردست رسپانس سے پرجوش ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK