Updated: August 14, 2026, 8:04 PM IST
| Washington
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومیز اور ان کی ذہنی صحت سے متعلق اسٹارٹ اپ وَنڈر مائنڈ ایک قانونی تنازع میں پھنس گئی ہے۔ سرمایہ کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی کی مالی صورتحال، کاروباری امکانات اور گومیز کے کردار کے بارے میں انہیں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئیں۔
سیلینا گومیز۔ تصویر:آئی این این
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومیز اور ان کی ذہنی صحت سے متعلق اسٹارٹ اپ وَنڈر مائنڈ ایک قانونی تنازع میں پھنس گئی ہے۔ سرمایہ کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی کی مالی صورتحال، کاروباری امکانات اور گومیز کے کردار کے بارے میں انہیں گمراہ کن معلومات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’آواراپن ۲‘‘ کیوں بنانا پڑی؟ مصنف بلال صدیقی نے راز سے پردہ اٹھایا
یہ مقدمہ ۱۳؍ اگست ۲۰۲۶ء کو امریکی ریاست ڈیلاویئر کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔ مقدمے میں سیلینا گومیز کے علاوہ ان کی والدہ مینڈی ٹیفی (Mandy Teefey) ، سابق کاروباری شراکت دار ڈینیئلا پیئرسن (Daniella Pierson) اور Wondermind کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ مقدمہ دائر کرنے والے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ونڈر مائنڈ میں تقریباً ۱۲؍ لاکھ امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ سرمایہ کاری اس یقین پر کی کہ کمپنی کے پاس کامیاب ذہنی صحت اور ’مینٹل فٹنیس‘ پلیٹ فارم بنانے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر، قیادت اور کاروباری شراکتیں موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کے مطابق انہیں کمپنی کے مستقبل کے بارے میں ایسے وعدے اور معلومات دی گئیں جو بعد میں حقیقت ثابت نہیں ہوئیں۔
مقدمے میں الزام ہے کہ سیلینا گومیز کو کمپنی کی ہیڈ آف مارکیٹنگ کے طور پر اہم کردار ادا کرنا تھا اور اپنی بڑی سوشل میڈیا فالوئنگ کے ذریعے ونڈر مائنڈ کی تشہیر اور ترقی میں مدد کرنی تھی۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ گومیز نے اس سلسلے میں اپنے وعدوں کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کمپنی کے لیے تیار کیے جانے والے موبائل ایپ سمیت کئی اہم منصوبے عملی شکل اختیار نہیں کر سکے۔ مقدمے میں بعض مبینہ کاروباری شراکتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ ونڈر مائنڈ نے اور فائڈلیٹی کے ساتھ ادارہ جاتی شراکت داری حاصل کر لی ہے، لیکن بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ منصوبے اس انداز میں موجود نہیں تھے جس طرح انہیں پیش کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:گیانا ایجمین نے جمائیکا کنگز مین کو چھ وکٹ سے ہرا دیا
سرمایہ کاروں نے الزام لگایا ہے کہ ونڈر مائنڈ کو اندرونی طور پر مالی اور انتظامی مشکلات کا سامنا تھا، لیکن ان مسائل کے بارے میں انہیں بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کو ملازمین اور وینڈرز کو ادائیگیوں میں تاخیر، عملے میں کمی اور دیگر کاروباری مشکلات کا سامنا رہا۔ سرمایہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ انہیں کمپنی کے حقیقی حالات کا علم ۲۰۲۵ء میں میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہوا۔ خیال رہے کہ ونڈر مائنڈ کو ۲۰۲۱ء میں سیلینا گومیز، مینڈی ٹیفی اور ڈینیئلا پیئرسن نے شروع کیا تھا۔ کمپنی کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت اورمینٹل فٹنیس سے متعلق روزمرہ وسائل، معلومات اور معاونت فراہم کرنا تھا۔