Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’آواراپن ۲‘‘ کیوں بنانا پڑی؟ مصنف بلال صدیقی نے راز سے پردہ اٹھایا

Updated: August 14, 2026, 6:00 PM IST | Mumbai

عمران ہاشمی کی مقبول فلم ’’آواراپن‘‘ (۲۰۰۷ء) کے تقریباً ۱۹؍ سال بعد اس کا سیکوئل ’’آواراپن ۲‘‘ سنیما گھروں میں پہنچ چکا ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی ایک بار پھر شیوم پنڈت کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ سیکوئل کی کہانی لکھنے والے بلال صدیقی کے مطابق فلم بنانے کی اصل وجہ صرف پرانی فلم کی مقبولیت یا نوسٹیلجیا نہیں تھی، بلکہ شیوم پنڈت کا کردار خود ایک ایسی کہانی کا مستحق تھا جو ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔

Emraan Hashmi.Photo:INN
عمران ہاشمی۔تصویر:آئی این این

عمران ہاشمی کی مقبول فلم ’’آواراپن‘‘ (۲۰۰۷ء)  کے تقریباً ۱۹؍ سال بعد اس کا سیکوئل  ’’آواراپن ۲‘‘ سنیما گھروں میں پہنچ چکا ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی ایک بار پھر  شیوم پنڈت  کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ سیکوئل کی کہانی لکھنے والے بلال صدیقی  کے مطابق فلم بنانے کی اصل وجہ صرف پرانی فلم کی مقبولیت یا نوسٹیلجیا نہیں تھی، بلکہ شیوم پنڈت کا کردار خود ایک ایسی کہانی کا مستحق تھا جو ابھی مکمل نہیں ہوئی تھی۔ 
 صرف پرانی فلم کی کامیابی سے فائدہ اٹھانا مقصد نہیں تھا
مصنف بلال صدیقی نے واضح کیا کہ ٹیم صرف ’’آواراپن‘‘ کے نام اور اس کی پرانی یادوں کو استعمال کرکے کوئی بھی نئی کہانی نہیں بنانا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق مقصد ایک ایسی کہانی تیار کرنا تھا جو شیوم پنڈت کی زندگی کو  قدرتی اور منطقی انداز میں آگے بڑھائے ۔ صدیقی کا کہنا تھا کہ ٹیم نہیں چاہتے تھے کہ کسی عام کہانی کو ’’آواراپن۲‘‘کا نام دے کر پیش کردیا جائے۔ ان کے مطابق جو کہانی بالآخر تیار ہوئی، وہ پہلے حصے کے کردار اور اس کی زندگی سے ایک  فطری تسلسل  کے طور پر سامنے آئی۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ سے باہر ہونے کے بعد منور فاروقی نے شرکا کو کہا ’’غیر محفوظ‘‘

بلال صدیقی کے مطابق پہلے حصے نے شیوم پنڈت کو ایک انتہائی پیچیدہ اور جذباتی کردار کے طور پر پیش کیا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ اتنے گہرے کردار کی زندگی ایک فلم کے اختتام کے ساتھ مکمل نہیں ہوجاتی۔ان کے مطابق شیوم کی زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی تھی اور اس کے اندر ایک آخری بڑی لڑائی باقی تھی۔یہی خیال’ ’آواراپن۲‘‘ کی بنیاد بنا۔
’’آواراپن ۲‘‘ میں عمران ہاشمی تقریباً دو دہائیوں بعد شیوم پنڈت کے کردار میں واپس آئے ہیں۔ نئی فلم میں شیوم کو زیادہ پختہ، زخمی اور زندگی کے تجربات سے گزرے ہوئے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم اس کے ماضی کے درد، تنہائی، جذبات اور ایک نئی جدوجہد کو آگے بڑھاتی ہے۔  فلم میں  دِشا پٹانی، شبانہ اعظمی اور سوویندر وکی  بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں جبکہ ہدایت کاری  نتن ککڑ  نے کی ہے۔ 
 ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہونے والی ’’آواراپن‘‘ کو اس وقت باکس آفس پر بڑی کامیابی نہیں ملی تھی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ فلم نے  کلٹ کلاسک  کا درجہ حاصل کرلیا۔ اس کی موسیقی، جذباتی کہانی اور عمران ہاشمی کی اداکاری آج بھی مداحوں میں مقبول ہے۔ اسی وجہ سے سیکوئل کے اعلان کے بعد سب سے بڑا سوال یہی تھا کہ کیا نئی فلم اصل ’’آواراپن‘‘ کے جذبات اور اثر کو برقرار رکھ پائے گی؟

یہ بھی پڑھئے:ایگا سواتیک نے الینا رباکینا کو ہرا کر اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتا

موجودہ ابتدائی ردعمل میں عمران ہاشمی کی واپسی کو خاص طور پر سراہا جا رہا ہے۔ کئی ناظرین نے شیوم پنڈت کے کردار، ایکشن، موسیقی اور جذباتی لمحات کو فلم کی مضبوط خصوصیات قرار دیا ہے، اگرچہ کچھ لوگوں نے کہانی اور اسکرپٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔  بلال صدیقی کے مطابق ’’آواراپن۲‘‘ بنانے کی سب سے بڑی وجہ  شیوم پنڈت کا نام نہیں بلکہ اس کردار کی نامکمل زندگی  تھی۔ ان کے خیال میں شیوم ایسا کردار ہے جس کے اندر اب بھی جذبات، درد، ماضی اور ایک آخری مقصد موجود ہے۔ ’’آواراپن ۲‘‘ ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوئی ہے  اور عمران ہاشمی کی ۱۹؍ سال بعد شیوم پنڈت کے طور پر واپسی اس فلم کی سب سے بڑی خاص بات بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK