Inquilab Logo

ٹی وی اداکارہ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کے درمیان علاحدگی

Updated: September 13, 2020, 5:14 AM IST | Agency | Mumbai

حال ہی میں اداکارہ ہمانشی کھرانہ نے اپنے ایک میوزک البم کی شوٹنگ پوری کی ہے اور اب سرجری کی تیاری میں ہیں

Asim Riaz and Himanshi Khurana - Pic : MidDay
عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ ۔ تصویر : مڈ ڈے

  حال ہی میں اداکارہ ہمانشی کھرانہ نے اپنے ایک میوزک البم کی شوٹنگ پوری کی ہے اور اب سرجری کی تیاری میں ہیں۔ اس دوران ہمانشی کھرانہ نے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی پوسٹ شیئر کی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض کا بریک اپ ہوگیاہے۔
  بگ باس۱۳؍ کی امیدوار اور مشہور پنجابی اداکارہ ہمانشی کھرانہ ان دنوں پی سی او ایس کے درد سے گزر رہی ہیں اور ان کی حالت بیحد خراب ہے۔ پی سی او ایس کی مشکل کے چلتے ہمانشی کی حالت کچھ اس طرح ہو گئی ہے کہ انہیں چلنے پھرنے میں بھی مشکل آرہی ہے۔اسی درمیان کچھ ایسی خبر آرہی ہے کہ عاصم ریاض اور ہمانشی کا بریک اپ ہوگیا ہے۔
  دراصل ہمانشی کھرانہ ایک کے بعد ایک انسٹاگرام اسٹوری پر ایسے پوسٹ شیئر کر رہی  ہیں جس سے فینس دونوں کے بریک اپ کو کے تعلق سے  سوال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک بیحد ہی جذباتی اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا سب گیان دیتے ہیں، تم ساتھ دینا۔  اس کے بعد ہمانشی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ہے، ہم جانتے تھے ٹوٹے گا، مگر وعدہ حسین تھا۔ وہیں دیگر پوسٹ میں لکھا ہے، چپ ہوں، مگر کمزور نہیں ہوں ہمانشی کھرانہ کے یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK