Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان ایک سین کیلئے کئی متبادل پیش کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر الجھن میں پڑجاتا ہے

Updated: August 04, 2026, 11:21 AM IST | Mumbai

ملے۔ورائٹی انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر کھیر نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے براہِ راست مشورہ لینے کے بجائے انہیں کام کرتے ہوئے غور سے دیکھ کر سیکھنے کو ترجیح دی۔

Shah Rukh Khan. Photo: INN
شاہ رخ خان۔ تصویر: آئی این این

 گزشتہ کئی برسوں کے دوران فلمی دنیا سے وابستہ متعدد شخصیات نے شاہ رخ خان کی صلاحیتوںکا ذکر کیا ہے۔ اب اداکار سکندر کھیرنے بھی انہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو ایک بہترین اداکارقرار دیا ہے۔ سکندر، جنہوں نے۲۰۰۲ءمیںریلیز ہونے والی ’دیوداس‘میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا تھا، کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی اس شہرۂ آفاق فلم کے دوران شاہ رخ خان کو قریب سے دیکھنے اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انہیں اداکاری کے بے شمار قیمتی اسباق سیکھنے کو ملے۔ورائٹی انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر کھیر نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے براہِ راست مشورہ لینے کے بجائے انہیں کام کرتے ہوئے غور سے دیکھ کر سیکھنے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا،’’مجھے شاہ رخ خان کو بہت قریب سے دیکھنے اور ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔ میں چاہتا تو آسانی سے ان سے پوچھ سکتاتھا کہ آپ کسی منظر کی تیاری کیسے کرتے ہیں، لیکن میں کئی برسوں سے شاہ رخ کو دیکھتا آ رہا تھا۔ ایک اداکار کے طور پر میں صرف یہ دیکھتا تھا کہ وہ فلم کے سیٹ پر کون سی خوبیاں لے کر آتے ہیں۔‘‘سکندر نے مزید کہا، ’’سیٹ پر ان کی توانائی ناقابلِ یقین ہوتی تھی۔ یہ حیران کن بات تھی کہ وہ ایک ہی منظر کے لیے ہدایت کار کو کتنے مختلف انداز اور آپشنز پیش کرتے تھے۔ میں خود دیکھتا تھا کہ وہ ایک سین کے لیے اتنے شاندار متبادل پیش کرتے کہ ہدایت کار بھی الجھن میں پڑ جاتا، کیونکہ ان کا ہر آپشن بہترین ہوتا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK