Inquilab Logo

شاہ رخ خان سعودی عرب سے لوٹ آئے

Updated: December 06, 2022, 12:46 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان سعودی عرب میں منعقدہ ’ریڈ سی فلم فیسٹیول۲۰۲۲ء‘ سے واپس ہیں۔

Shahrukh Khan; Photo:INN
شاہ رخ خان;تصویر :آئی این این

شاہ رخ خان سعودی عرب میں منعقدہ ’ریڈ سی فلم فیسٹیول۲۰۲۲ء‘ سے واپس ہیں۔ اس دوران انہیںاتوار کی صبح ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس کاایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔اس ویڈیو میں’کنگ خان‘کو ایئرپورٹ پرانتہائی آرام دہ اور سادہ انداز میں دیکھا گیا، جسے دیکھ کر مداح بھی متاثر ہوئے، اورمداح سوشل میڈیا پر ان کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔’کنگ خان‘کی ریڈ سی فلم فیسٹیول سے واپسی پرشاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم پٹھان کے سبب موضوع بحث ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میںسعودی عرب میں اپنی دوسری آنے والی فلم ’ڈنکی‘کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ شوٹنگ کے علاوہ ’کنگ خان‘بین الاقوامی ایونٹس میں بھی مسلسل حصہ لےرہے ہیں۔ کنگ خان نے کاجول کے ساتھ ریڈ سی فلم فیسٹیول ۲۰۲۲ءمیںشرکت کی۔اس دوران یہاں ڈی ڈی ایل جے کی اسپیشل اسکریننگ کی گئی اور بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کو خصوصی اعزاز بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK