• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گاندھی نگر میں پولیس کی دھمکی،کیوں پنگا لے رہے ہو، امیت بھائی کو ہی جتوانا ہے

Updated: April 20, 2024, 9:22 AM IST | Agency | Ahmedabad

معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے مرکزی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ، پولیس کی شکایت ۔

Home Minister Amit Shah. Photo: INN
وزیر داخلہ امیت شاہ۔ تصویر : آئی این این

الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ نگراں اور گجرات پولیس انتخابات کے دوران لیول پلیئنگ فیلڈ (مقابلے میں برابری کا موقع) فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ یہ الزام چیف الیکشن کمشنر کو معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی کی جانب سے بھیجے گئے ایک خط میں لگایا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گاندھی نگر سے موصول ہونے والی اطلاعات اور لوگوں کے بیانات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے تاکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ریکارڈ  فرق سے جتایا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایلوپیتھی پر تبصرہ: ایف آئی آر کیخلاف بابا رام دیو کی اپیل پر چھتیس گڑھ اور بہار کو نوٹس

چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس گاندھی نگر میں لوگوں کو فون کر رہی ہے کہ وہ کانگریس امیدوار سونل پٹیل کے روڈ شو میں نہ جائیں اور ان کے  لئے مہم نہ چلائیں۔اس قسم  کے فون تھانوں سے لے کر لوکل کرائم برانچ اور اے سی پی کے دفاتر تک سے  کئے جا رہے ہیں۔ ایک معاملے میں آئی جی کے دفتر سے بھی اس طرح کا فون کیا گیا ہے۔لوگوں کو پولیس کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں انتخابی مہم سے دور رہنے کے  لئے کہا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کو نئے مقدمات میں پھنسانے یا پرانے مقدمات کھولنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ جن لوگوں کی اپنی کمیونٹی میں کچھ حیثیت ہے ان سے کہا جارہا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں تاکہ مسلم یا دلت ووٹ تقسیم ہو سکیں۔جہاں کچھ لوگوں کو انتخابی مہم سے دور رہنے کے  لئے کہا جا رہا ہے۔کچھ لوگوں کو کھلے عام پیسے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔ لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ خاموش بیٹھو، کیوں الجھ رہے ہو، تمہارا امیدوار نہیں جیتے گا... امیت بھائی ملک کے بڑے لیڈر ہیں، ان کا خواب ملک میں سب سے زیادہ مارجن سے جیتنے کا ہے، ان کی خواہش کو پوری کرنا ہے۔ایک اسمبلی حلقے میں (ایک خاص) برادری کے تمام سینئر لیڈروں کو بلا کر کہا گیا ہے کہ انہیں امیت بھائی کے لیے کام کرنا ہے۔ گھٹلودیا کے ایک کالج کے طلباء سے کہا گیا ہے کہ انہیں امیت شاہ کے روڈ شو میں حصہ لینا ہے۔ جب کچھ طلباء نے اس پر اعتراض کیا تو انہیں کہا گیا کہ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو انہیں انٹرنل ایگزام میں فیل کر دیا جائے گا۔شبنم ہاشمی نے اس معاملے میںفوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK