Inquilab Logo

شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کا پوسٹر شیئر کیا

Updated: June 07, 2022, 12:41 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

Poster of Shah Rukh`s movie.Picture:INN
شاہ رخ کی فلم کا پوسٹر ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ شاہ رخ خان جنوبی ہند کے فلمساز ایٹلی کے ساتھ فلم ’جوان‘ میں کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیاتھا۔ ٹیزر کے بعد شاہ رخ نے فلم ’جوان‘ کا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فلم کا پوسٹر مختلف زبانوں میں سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔ فلم کے پوسٹر میں شاہ رخ زخمی اور پٹی بندھے ہوئے لک میں نظرآرہے ہیں۔ پوسٹر میں ان کا انٹینس ایکسپریشن اور بھی زبردست لگ رہا ہے۔شاہ رخ نے پوسٹر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’’یہ ریڈ چلیز سینٹ کا ایک خاص پروجیکٹ ہے جس میں کچھ  اچھے لوگوں نے سخت محنت کی ہے اور اسے تکمیل  تک  پہنچایاہے۔ میں اس خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے شریک پروڈیوسر گورو ورما، ایٹلی اور ان کے جوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ خیال رہے کہ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK