Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلجیت دوسانجھ کی ’’سردار جی ۳‘‘ نے پہلے ہفتے میں ۱۸؍ کروڑ کا کاروبار کیا

Updated: July 02, 2025, 8:02 PM IST | Mumbai

ہندوستان میں پابندی لیکن عالمی سطح پر دلجیت دوسانجھ کی ’’سردار جی ۳‘‘ نے پہلے ہفتے میں ۱۸؍ کروڑ کا کاروبار کیا۔ پاکستان میں اس فلم نے ۲۰۱۶ء کی ’’سلطان‘‘ کے پہلے دن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Diljit Dosanjh in the film Sardarji 3. Photo: INN
فلم سردارجی ۳؍ میں دلجیت دوسانجھ۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی اداکار ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر جاری تنازع کے درمیان دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ باکس آفس پر کامیاب فلم بن کر ابھری ہے۔ اس نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ کے دوران عالمی سطح پر ۱ء۱۸؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کی طرف سے پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کی وجہ سے ہندوستان میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود پنجابی ہارر کامیڈی نے بین الاقوامی سطح پر خاص طور پر پاکستان میں زبردست کاروبار کیا ہے۔ یہ فلم ’’سردار جی‘‘ فرنچائز کی تیسری قسط ہے۔ اس نے جمعہ کو ۳۲ء۴؍ کروڑ، سنیچر کو ۷۱ء۶؍ کروڑ اور اتوار کو ۷ء۰۷؍ کروڑ روپے کمائے، اور اس طرح ۳؍ دن کا مجموعہ ۱ء۱۸؍ کروڑ روپے ہوگیا۔ 
سیاسی تناؤ کی وجہ سے گھریلو ریلیز کی عدم موجودگی نے عالمی منڈیوں بالخصوص پاکستان میں، جہاں اس نے تاریخ رقم کی، فلم کی اپیل کو کم نہیں کیا۔ اپنے پہلے دن ’’سردار جی ۳‘‘ نے پاکستانی روپے میں ۵ء۳؍ کروڑ کمائے اور ۲۰۱۶ء کی سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ کے ریکارڈ کو توڑدیا جس نے پاکستان میں پہلے دن پیچھے چھوڑ دیا، جس نے ۴ء۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK