فوربس بلینئرس لسٹ ۲۰۲۵ء میں ہندوستان کی ۲۰۵؍ شخصیات شامل ہیں جن میں بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیت رونی اسکریو والا بھی شامل ہیں۔
EPAPER
Updated: July 02, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai
فوربس بلینئرس لسٹ ۲۰۲۵ء میں ہندوستان کی ۲۰۵؍ شخصیات شامل ہیں جن میں بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیت رونی اسکریو والا بھی شامل ہیں۔
فوربس بلینئرس لسٹ ۲۰۲۵ء میں ۵ء۱؍ بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ رونی اسکریو والا بالی ووڈ کی امیر ترین شخصیت بن گئے ہیں۔ وہ اداکار ہیں نہ فنکار۔ وہ خالص بزنس مین ہیں جو بالی ووڈ اور شوبز کے ذریعے اپنا کاروبار بڑھا رہے ہیں۔ فوربس کی فہرست میں عالمی سطح پر ۳؍ ہزار ۲۸؍ ارب پتی ہیں جن میں ۲۰۵؍ ہندوستان سے ہیں۔ اس کے باوجود ہندی سنیما کی چمکتی دمکتی دنیا سے صرف ایک ہی نام نے اس میں جگہ بنائی ہے، اور وہ رونی اسکریو والا۔ بالی ووڈ کے امیر ترین اداکار جیسے شاہ رخ خان (۷۷۰؍ ملین ڈالر)، سلمان خان (۳۹۰؍ ملین ڈالر) اور عامر خان (۲۲۰؍ ملین ڈالر) بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکے ہیں۔ رونی نے بالی ووڈ کے دیگر بڑے فلمساز گلشن کمار (۹۰۰؍ ملین ڈالر) اور آدتیہ چوپڑا (۸۰۰؍ ملین ڈالر) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
۱۹۵۶ء میں بمبئی میں پیدا ہونے والے رونی اسکریو والا نے ٹوتھ برش مینوفیکچرنگ یونٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا تھا۔ ۸۰ء کی دہائی میں جب ہندوستانی گھروں میں رنگین ٹی وی داخل ہوا تو رونی ہندوستان کے پہلے کیبل ٹی وی کاروباریوں میں سے ایک بن گئے۔ ان کا یہ چھوٹا سا قدم ہندوستانی میڈیا کیلئے بڑی چھلانگ ثابت ہوا۔ ۱۹۹۰ء تک انہوں نے یو ٹی وی کی بنیاد رکھی جو جلد ہی ہندوستان کی سب سے بااثر تفریحی کمپنیوں میں سے ایک بن گئی۔ ان کے بینر تلے، ’’سودیس‘‘، ’’رنگ دے بسنتی‘‘ ، ’’برفی‘‘ اور ’’جودھا اکبر‘‘ جیسی بڑی اور کامیاب فلمیں بنیں۔ انہوں نے ٹی وی پر بھی ٹی وی سیریل بنائے۔ ۲۰۱۲ء میں رونی نے یو ٹی یو کو ڈزنی کو فروخت کردیا اور ۲۰۱۷ء میں آر ایس وی پی موویز کے ساتھ واپس آئے۔ اس میڈیا ہاؤس نے ’’اری‘‘ ،’’دی اسکائی اِز پنک‘‘ اور ’’سیم بہادر‘‘ جیسی فلمیں بنائیں۔ اس نے شارک انڈیا میں بھی سرمایہ کاری کی۔