Inquilab Logo

شاہ رخ خان منت کو فروخت کریں گے؟ مداح کا سوال

Updated: October 30, 2020, 9:55 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے اُن کے مداح نے اداکار کی رہائش گاہ ’منت‘ کو فروخت کرنے کا سوال کیا جس پر شاہ رخ خان نے مداح کو معنی خیز جواب دے دیا۔

Shah Rukh Khan.Picture :INN
شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے اُن کے مداح نے اداکار کی رہائش گاہ ’منت‘ کو فروخت کرنے کا سوال کیا جس پر شاہ رخ خان نے مداح کو معنی خیز جواب دے دیا۔ہندوستانی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ٹویٹر پر ہیش ٹیگ ’آسک ایس آر کے‘ استعمال کرتے ہوئے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے۔سوال و جواب کے سیشن کے دوران وسیم نامی ایک صارف نے اداکار سے پوچھا کہ کیا آپ منت یعنی اپنی رہائش گاہ فروخت کرنے والے ہو؟مداح کے سوال پر شاہ رخ خان نے ایک معنی خیز جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’ ’بھائی منت فروخت نہیں کی جاتی بلکہ سر جُھکا کر مانگی جاتی ہے۔‘‘شاہ رخ خان نے مداح کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ’ ’میری یہ بات یاد رکھو گے تو زندگی میں بہت کچھ پانے میں کامیاب ہو سکو گے۔‘‘سیشن کے دوران ایک اور مداح نے اداکار نے سوال کیا ’ ’سر منت میں ایک کمرہ کرائے پر چاہیے، اُس کا کرایہ کتنا ہوگا؟‘‘شاہ رخ خان نے مداح کو زبردست جواب دیا ’ ’ ۳۰؍سال  کی محنت منت کے ایک کمرے کا کرایہ ہوگا۔‘مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دینے کے بعد شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ’ ’اب اُن کے جانے کا وقت ہوگیا ہے، وہ اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے پیار کے لیے اُن کے شُکر گزار بھی ہیں۔‘‘شاہ رخ خان نے لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کہ وہ تمام مداحوں کے سوالات کے جواب نہیں دے سکے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے محل نما گھر منت میں اپنی اہلیہ گوری خان اور۳؍ بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK