Inquilab Logo

شاہ رخ خان کا اپنی ہی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

Updated: September 28, 2022, 12:14 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی ہی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کر دیا۔ شاہ رخ خان بڑی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے علاوہ اپنی حاضر دماغی اور طنز و مزاح کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

Shah Rukh Khan .Picture:INN
شاہ رخ خان ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی ہی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کر دیا۔ شاہ رخ خان بڑی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے علاوہ اپنی حاضر دماغی اور طنز و مزاح کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ سے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان نے شرٹ نہیں پہنی ہوئی ہے تو اس سے پہلے کہ سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر کوئی تبصرہ کرتے اُنہوں نے خود ہی دلچسپ تبصرہ کر دیا۔ اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کا انتظار کرتے ہوئے میں اپنی شرٹ سے آج یہ باتیں کر رہا تھا کہ:      تم ہوتیں تو کیسا ہوتا؟،      تم اس بات پر حیران ہوتیں،      تم اس بات پر کتنا ہنستیں،      تم ہوتیں تو ایسا ہوتا۔  شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کو صرف  ۴۱؍ منٹ میں۷؍ لاکھ۶۱؍ ہزار سے زائد انسٹا صارفین لائیک کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ فلم ’پٹھان‘میں دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور یہ فلم اگلے سال۲۵؍ جنوری کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK