Inquilab Logo

شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی لیکن اپنی محنت سے نام کمایا

Updated: February 28, 2024, 9:56 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور شمارکیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائی۔

Shahid Kapoor. Photo: INN
شاہد کپور۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ میں شاہد کپور ایک ایسے اداکار کے طور شمارکیے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائی۔ دہلی میں ۲۵؍ فروری۱۹۸۱ءکو پیداہوئے شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔ ان کے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں۔ شاہد کپور نے اپنے کرئیر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔ بطور اداکار کرئیرکا آغاز ۲۰۰۳ءمیں آئی فلم ’عشق وشق‘ سےکیایہ فلم کامیاب رہی اور انہیں فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 
 فلم عشق وشق کے بعد شاہد کپورنے’فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، ۳۶؍چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے‘ جیسی چند فلموں میں کام کیا لیکن یہ سبھی فلمیں فلاپ رہیں۔ ۲۰۰۶ءمیں انہیں سورج بڑجاتیہ کی فلم ’ویواہ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ شاہد نے اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سےشائقین کے دل جیت لئے۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ شاہدفلم انڈسٹری میں اپنی شناخت قائم کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ ۲۰۰۷ءکی فلم جب وی میٹ شاہدکپور کے کریئر کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بنی فلم میں شاہد کپور اورکرینہ کپورکی جوڑی کو مداحوں نےبےانتہا پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کیلئےشاہد کپور کو بہترین اداکار کےلئےفلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ ۲۰۰۹ءمیں فلم کمینے شاہد کپور کی ایک اور اہم فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں شاہدکپور نےڈبل رول ادا کیا۔ اس فلم کے لئے بھی شاہد کپور کا نام فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔ 
 ۲۰۱۰ء سے ۲۰۱۲ءتک کا وقت شاہد کے کرئیرکیلئےبرا ثابت ہوا۔ اس دوران ان کی ’دل بولے ہڈپا، چانس پہ ڈانس، پاٹھشالہ، بدمعاش کمپنی، ملیں گے ملیں گے، موسم اور تیری میری کہانی‘ جیسی فلمیں منظرعام پر آئیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں رہی حالانکہ فلم موسم میں شاہد کپور کی اداکاری کو ناظرین نےپسند ضرورکیا۔ ۲۰۱۳ءمیں شاہد کپور کی فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’آرراجکمار‘ منظر عام پر آئیں۔ پربھودیوا کی ہدایت میں بنی فلم آرراجکمار کو اوسط کامیابی ملی۔ اس فلم میں شاہد کپور نے اپنے زبردست ایکشن مناظرسے ناظرین کا دل جیت لیا۔ ۲۰۱۴ءمیں شاہدکپور کی فلم’حیدر‘ آئی۔ وشال بھاردواج کی ہدایت میں بنی فلم ’حیدر‘ میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے شاہد کپور کو بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہد کی فلموں میں ’رنگون، اڑتا پنجاب، پدماوت، بتی گل میٹر چالو اور سپر ہٹ فلم ’کبیر سنگھ‘ قابل ذکر ہیں۔ شاہد کپور کی آنے والی فلموں میں دیوا اہم ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK