ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر فرحانہ بھٹ نے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ فرحانہ پر تنقید ہو رہی ہے۔
EPAPER
Updated: March 03, 2026, 12:58 PM IST | Mumbai
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر فرحانہ بھٹ نے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ فرحانہ پر تنقید ہو رہی ہے۔
’’بگ باس ۱۹‘‘ کی رنر اپ رہنے والی فرحانہ بھٹ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ خامنہ ای کی شہادت۲۸؍ فروری ۲۰۲۶ءکو امریکہ کے ایران پر حملہ کے دوران ہوئی۔ ان کی شہادت پر دنیا اور ہندوستان میں مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شعیہ مسلم کمیونٹی کے کچھ حصوں نے سوگ منایا۔ فرحانہ نے کہا کہ وہ ان کے دلوں میں بستے ہیں۔ اس پر حنا خان کے شوہر راکی جیسوال نے بھی ان پر تنقید کی۔
فرحانہ بھٹ نے انسٹینٹ بالی ووڈ کے ساتھ بات چیت کے دوران خامنہ ای کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ ایک ایسی شخصیت ہیں، جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اور اللہ ان کی شہادت قبول کرے۔ کشمیری جتنے بھی لوگ ہیں، وہ سب اس واقعہ سے بہت غمزدہ ہیں، سب کا دل دہل گیا ہے۔‘‘فرحانہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’’آپ یقین نہیں کریں گے، سحری کے بعد میں بالکل سوئی نہیں۔ آج جب میں نے نماز پڑھی تو ان کو بہت یاد کیا کیونکہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ بہت لوگوں کے لیے وہ ایک مسیحا تھے۔ یقینی طور پر، وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ ’’ فرحانہ کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن کا اعتراف،میں نے روہت اور کوہلی کو دیکھ کر میچ فنش کرنا سیکھا
فرحانہ بھٹ کے اس بیان پر اداکارہ حنا خان کے شوہر راکی جیسوال نے کہا کہ ’’ملک کے تئیں وفاداری سب سے پہلے آتی ہے۔ چاہے آپ جس ملک میں رہتے ہیں، اس سے محبت کریں۔‘‘راکی جیسوال نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’’ مجھے فرق نہیں پڑتا کہ آپ ذاتی طور پر کس کا دکھ منا رہے ہیں۔ اگر آپ اسے عوام میں آ کر کہتے ہیں تو تنقید کے لیے بھی تیار رہیں۔ میں نے اس طرح کا پیار اور آنسو کسی بھی ہندوستانی کے لیے نہیں دیکھا، نہ فوجیوں کے لیے، نہ حملے سے متاثرین کے لیے، نہ حکومت کے لیے، اور نہ پولیس کے لیے۔ یہاں تک کہ عظیم اے پی جے عبد اللہ کلام کے لیے بھی نہیں۔ آپ ان لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں جو آپ کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کیرالا اسٹوری ۲‘‘ باکس آفس پر ناکام ہورہی ہے
فرحانہ بھٹ پر تنقید
فرحانہ بھٹ کے وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’فرحانہ، میں آپ سے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم ایسے سنجیدہ معاملات پر بغیر مکمل سچائی جانے تبصرہ نہ کریں۔