Inquilab Logo Happiest Places to Work

شنایا کپور اور وکرانت میسی کی ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار

Updated: August 30, 2025, 10:07 PM IST | Mumbai

شنایا کپور اور وکرانت میسی کی ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ زی فائیو پر ۵؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی۔

Poster for the film "Aankhon Ki Gustakhiyan ". Photo: INN
فلم ’’ آنکھوں کی گستاخیاں ‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوجانے والی وکرانت میسی اور شنایا کپور کی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اس فلم کے ذریعے شنایا نے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی ہے۔ یہ فلم سنیما گھروں میں ۱۱؍ جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔ شنایا کپور کیلئے یہ کسی امتحان جیسا تھا کیونکہ وہ پہلی بار ناظرین کے سامنے پرفارم کررہی تھیں۔ فلم ناقدین کی جانب سے اسے ملے جلے تاثرات ملے۔ مگر شنایا کپور کی اداکاری کی کافی تعریف کی گئی۔ ناقدین نے ان کے بارے میں لکھا کہ وہ جذبات کو اپنے چہرے سے بآسانی ظاہر کرتی ہیں اور محسوس ہی نہیں ہوتا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ دوسری جانب وکرانت میسی ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں جنہیں نیشنل فلم ایوارڈ کے بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ تاہم، فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا سکی۔ 
’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے۔ یہ زی فائیو پر ۵؍ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ سنتوش سنگھ کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کی کہانی رسکن بونڈ کی مختصر کہانی ’’دی آئیز ہیو اِٹ‘‘ پر مبنی ہے۔ اس میں دو لوگ ایک دوسرے کو دیکھے بغیر ایک دوسرے کو اپنے جذبات عیاں کرتے ہیں۔ 
شنایا کپور کی اگلی فلم ’’تو یا میں‘‘ ہے۔ یہ رومانوی فلم ہے جس میں ان کے مقابل آدرش گورو ہیں۔ اسے ۱۴؍ فروری ۲۰۲۶ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، وہ شجاعت سوداگر کی بلا عنوان فلم میں ابھے ورما کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس کے بعد وہ ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK