• Thu, 12 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریتو تاؤڑے نے ممبئی کی میئر اور سنجے گھاڈی نے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالا

Updated: February 12, 2026, 12:01 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

بی جےپی، شیو سینا اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے گروپ) کی امیدوار ریتو راجیش تاوڑے (بی جے پی) میئر اور سنجے گھاڈی (شیو سینا) ڈپٹی میئر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ممبئی میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی نے بی ایم سی کے تاریخی ہال میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں اس کا اعلان کیا ۔

Chief Minister Devendra Fadnavis Presenting A Bouquet To Mayor Ritu Tadde.Photo: Syedsameer Abidi
وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس، میئر ریتوتاؤڑے کو گلدستہ دستے دیتے ہوئے۔ تصویر:انقلاب:سیدسمیر عابدی

بی جےپی، شیو سینا اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اٹھاولے گروپ) کی امیدوار ریتو راجیش تاوڑے (بی جے پی) میئر اور سنجے گھاڈی (شیو سینا) ڈپٹی میئر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ممبئی میونسپل کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھوشن گگرانی نے بی ایم سی کے تاریخی ہال میں منعقدہ خصوصی  اجلاس میں اس کا اعلان کیا ۔ ۴۴؍  سال بعد بی جے پی کو ممبئی میئر کا عہدہ ملا ہے۔مودی ..مودی، دیوا بھاؤ، راہل گاندھی کے نعروں کے درمیان دونوںہی عہدیداروں نے اپنا اپنا چارج سنبھالا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی بی ایم سی کے ایوان میں مہمان گیلری میں موجود تھے۔ دونوں ہی لیڈروں نے نئی میئر اور نائب میئر کو گلدستہ دے کر مبارکباد دی اور ممبئی کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
کانگریس کارپوریٹروں کا ہنگامہ ، فرش پر بیٹھ کر احتجاج کیا 
بی ایم سی میں کانگریس کے گروپ لیڈر اشرف اعظمی نے بتایاکہ’’خصوصی اجلاس کے دوران کانگریس کے ۲۴؍ کارپوریٹروں کیلئے میونسپل سیکریٹری کی جانب سے سیٹیں مختص کی گئی تھیں اور وہاں بورڈ بھی لگایاگیاتھا لیکن ان پر شندے سینا کے کارپوریٹر پھیل پھیل کر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس تعلق سے مَیں نے میئر ریتو تاؤڑے اور میونسپل کمشنر سے شکایت بھی کی لیکن انہوںنے اسے نظر انداز کرتے ہوئے اپنی تقریر شروع کر دی جس کے بعد ہاؤس میں جگہ نہ ملنے پر کانگریس کی ۷؍ تا ۸؍ کارپوریٹروں نے زمین پر بیٹھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ان میں اجنتا یاد، مہر محسن حیدر، رخسانہ پارکھ اور دیگر پیش پیش تھیں۔

یہ بھی پڑھئے:رُدر فورڈ اور موتی کی شاندار کارکردگی، ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی

انتخاب کے بعد ریتو راجیش تاوڑے اور ڈپٹی میئر سنجے گھاڈی نے اپنی تقریروں میں ممبئی کی ترقی کا خاکہ پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہال میں موجود محترم شخصیات کے مجسموں اور میونسپل ہیڈ کوارٹر کے سامنے سر فیروز شاہ مہتا کے مجسمے پر پھول پیش کئے۔ شیو سینا ( ادھو) کی گروپ لیڈر کشوری پیڈنیکر نے میونسپل کمشنر /ایڈمنسٹریٹر کو میئر کےانتخاب کا نگراں افسر بنانے پر اپنا اعتراض درج کرایالیکن اس پر کوئی کارروائی نہیںکی گئی۔البتہ جب نائب میئر سنجے گھاڈی اپنی تقریر پڑھنے کھڑے ہوئے تو شیو سینا (ادھو)کے کارپوریٹروں نے واک آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:پران نے طویل عرصے تک بطور ویلن فلموں پر راج کیا

بنگلہ دیشی ہاکرس کے خلاف کارروائی کو ترجیح  دی جائے گی:میئر 
میئر کا چارج سنبھالنے کے بعد ریتو تاؤڑے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ممبئی کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم کیا ۔ ترجیحات سے متعلق پوچھنے پر انہوںنے کہاکہ ’’ممبئی کے شہریوں کوبہتر سڑکیں اور بنیادی سہولتیں مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ ممبئی میں بنگلہ دیشی ہاکرس کے غیر قانونی قبضوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ‘‘ اس ضمن میں کانگریس کے گروپ لیڈر اشرف اعظمی نے سوال کیاکہ ’’بی ایم سی ، ریاستی حکومت یا مرکز کی حکومت کو بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے کس نے روکا ہے لیکن غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کو ممبئی سے نکالنے کی ذمہ داری بی ایم سی کی نہیں مرکز اور ریاستی حکومت کی ہےتو کیا میئر یہ الزام لگا رہی ہیں کہ ریاست اور مرکز اس میں ناکام ہوئے ہیں؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK