Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیفالی زری والا نے پروقار زندگی بسر کی

Updated: June 29, 2025, 10:41 AM IST | Mumbai

شیفالی زری والاکاجنم ۱۵؍دسمبر ۱۹۸۲ءکوممبئی میں ہوا۔ ان کا تعلق ایک متوسط سندھی خاندان سے تھا۔ تعلیم میں وہ خاصی سنجیدہ تھیں اور کمپیوٹر ایپلیکیشنز میں ڈگری حاصل کی۔

Shefali jariwala, Photo: INN.
شیفالی زری والا، تصویر: آئی این این۔

فلم انڈسٹری میں ایک دور ایسا آیا جب پرانے گانوں کو جھنکار بیٹس کے ساتھ ریمکس بناکر دلکش انداز میں رقص کے ساتھ پیش کیا جانے لگا۔ خاص بات یہ تھی کہ اس وقت ان گیتوں کو کافی پسند بھی کیا جارہا تھا۔ ایسے ہی ۲۰۰۲ء میں ایک پرانے گیت ’بنگلے کے پیچھے تیری بیری کے نیچے، کانٹا لگا‘ کو نئے انداز میں ریمکس کرکے پیش کیا گیا تھا۔ ان بیٹس پر رقص اور اس رقص کو پیش کرنے والی دوشیزہ نے مزید غضب ڈھادیا تھا۔ یہ رقص پیش کرنے والی شیفالی زری والا اس وقت ہر دل کی دھڑکن بن گئی تھی۔ آج اسی شیفالی زری والاکا اب تک کی رپورٹ کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے جس پر پوری فلم انڈسٹری غمزدہ ہے۔ 
شیفالی زری والاکاجنم ۱۵؍دسمبر ۱۹۸۲ءکوممبئی میں ہوا۔ ان کا تعلق ایک متوسط سندھی خاندان سے تھا۔ تعلیم میں وہ خاصی سنجیدہ تھیں اور کمپیوٹر ایپلیکیشنز میں ڈگری حاصل کی۔ مگر ان کی اصل پہچان، ان کی تقدیر نے کسی اور ہی میدان میں لکھ رکھی تھی۔ 
۲۰۰۲ءمیں ’ڈی جے ڈول‘کےمیوزک ویڈیو’کانٹا لگا‘نے ملک بھرمیں دھوم مچائی۔ وہ گیت خود تو ری مکس تھا، لیکن شیفالی کی موجودگی نے اسے نئی زندگی بخش دی تھی۔ وہ ویڈیو اُس وقت کے نوجوانوں کے لیےفیشن، آزادی اور باغیانہ رویے کی علامت بن گیا۔ شیفالی کو پیار سے’کانٹالگاگرل‘ کہا جانے لگا، جو بعد میں ان کی شناخت کا حصہ بن گیا۔ 
شیفالی کا فلمی سفر محدود ضرور رہا، مگر اس میں کچھ اہم موڑ ضرور آئے۔ انہیں اس گیت کے علاوہ فلم اور ٹی وی پر بھی کئی مرتبہ دیکھا گیا۔ ۲۰۰۴ءمیں سلمان خان اور اکشے کمار کی فلم’مجھ سے شادی کرو گی‘میں ایک چھوٹا مگر یادگار کردار ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف اسٹیج شوز اور ایونٹس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ انہیں ٹی وی پر مشہور ڈانس ریئلٹی شو ’نچ بلئے‘ کے سیزن ۵؍ اور ۷؍ میں اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ جلوہ بکھیرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ۲۰۰۹ء میں وہ مشہور ریئلٹی شو’بگ باس۱۳‘ کا حصہ بنیں، جہاں ان کی سنجیدگی، متانت اور شائستہ شخصیت نے ناظرین کو متوجہ کیا۔ ۲۰۱۸ء میں آلٹ بالا جی کی ویب سیریز’بے بی کم نا‘میں اداکاری کی۔ شیفالی نے محدود مواقع کے باوجود اپنی شناخت کو قائم رکھا۔ وہ اپنی حدود کو جانتی تھیں، اور ہمیشہ وقار سے اپنا مقام بنایا۔ 
۲۷؍جون۲۰۲۵ءکی صبح، خبر آئی کہ شیفالی زری والا کا اچانک دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دےدیا۔ ان کی موت نے پورے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ہمدردی، غم، اور حیرت کا سیلاب اُمڈ آیا۔ میکا سنگھ نے کہا کہ ’’وہ صرف میری دوست نہیں، میری بہن جیسی تھیں۔ یقین کرنا مشکل ہے۔ ‘‘دویانکا ترپاٹھی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ابھی کل ہی کی بات لگتی ہےکہ وہ مسکرا رہی تھیں، یہ خبر دل توڑنے والی ہے۔ ‘‘علی گونی نے ایک دوستانہ پوسٹ کے ذریعے کہا’’اس کی موت کی خبر سن کر حیران اور غمگین ہوں۔ زندگی کس قدر ناپائیدار ہے۔ اس کی روح کو سکون ملے۔ ‘‘ہندوستانی بھاؤ نے بہت ہی زیادہ رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےاشکبار آنکھوں سے کہا’’شیفالی میرے لئےبچی جیسی تھی۔ ‘‘ فلمی دنیا کے علاوہ ان کے مداحوں نے بھی ان کی موت پر بے حد دکھ کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK