Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بلاک، حکومت کی وضاحت

Updated: July 06, 2025, 9:03 PM IST | New Delhi

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرف سے دکھائے گئے نوٹس کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ ہندوستان میں "قانونی مطالبے کے تحت" بلاک کردیا گیا ہے۔

Indian Parliament۔ Photo: INN
ہندوستانی پارلیمنٹ ۔ تصویر: آئی این این

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرف سے دکھائے گئے نوٹس کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ ہندوستان میں "قانونی مطالبے کے تحت" بلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم، ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ قانونی طور پر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایکس کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ جلد ہی بحال ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان نے کہا کہ "حکومت ہند کی طرف سے رائٹرز کے اکاونٹ کو بلاک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایکس کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں۔" ذرائع کا کہنا ہے کہ مئی میں آپریشن سندور کے دوران کئی سو دیگر اکاؤنٹس کے ساتھ رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹ کو بھی بلاک کرنے سے متعلق احکامات جاری کئے گئے تھے، جبکہ کئی اکاؤنٹس کو ہندوستان میں رسائی سے روک دیا گیا تھا، لیکن رائٹرز کا ہینڈل اس کاروائی کا حصہ نہیں تھا۔
ایسا لگتا ہے کہ ایکس نے درخواست پر عمل کرتے ہوئے ہندوستان میں رائٹرز کے ایکس ہینڈل کو بلاک کر دیا اور چونکہ اب حالات معمول پر آچکے ہیں، اس لیے حکومت نے ایکس سے بلاک کرنے کی کاروائی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے اسے برخواست کرنے کو کہا ہے۔
ایک سرکاری ذریعہ نے کہاکہ "۷؍ مئی کو (آپریشن سندور کے دوران) ایک حکم جاری کیا گیا تھا لیکن اسے نافذ نہیں کیا گیا۔ لگتا ہے کہ ایکس نے اس حکم کو نافذ کردیا جو ایک غلطی تھی، حکومت نے اس معاملہ کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ایکس سے رابطہ کیا ہے۔"
رائٹرز کو بھیجے گئے ایک ای میل نے تبصرے کے لیے کوئی جواب نہیں دیا۔ جبکہ الحاق شدہ ایکس ہینڈل جیسے Reuters Tech News، Reuters Fact Check، Routers Asia اور Reuters China ہندوستان میں قابل رسائی ہیں، عالمی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ ساتھ Reuters World ہینڈلز کے دونوں سرکاری ایکس اکاؤنٹس ناقابل رسائی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK