Inquilab Logo Happiest Places to Work

والد اور بیٹے کی انڈر ٹیکر کی نقل کی ویڈیو وائرل، انڈر ٹیکر نے داد دی

Updated: July 06, 2025, 10:04 PM IST | New Delhi

انڈرٹیکر کی نقل کی والد اور بیٹے کی ویڈیو کی خود انڈر ٹیکر نے تعریف کی، گھر پر بنائے گئے اس ویڈیو میں ایک بچے نے انڈرٹیکر کے رنگ میں داخل ہونے کی اداری کی، جبکہ اس کا والد بھی اس کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

A boy playing the Undertaker. Photo: X
انڈر ٹیکر کی اداکاری کرتا ہوا لڑکا۔ تصویر: ایکس

انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک باپ اپنے بیٹے کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ’دی انڈرٹیکر‘ کی مشہور انٹری کو دوبارہ تخلیق کر رہا ہے۔ ویڈیو دیکھتے ہی انڈرٹیکر نے خود بچے کو سراہتے ہوئے کہا’’بہت خوب، جوان۔‘‘ ویڈیومیں باپ نے گھر میں ہی انڈرٹیکر کا ڈرامائی ماحول بنایا ہارمونیم پر مشہور تھیم موسیقی بجائی۔ بیٹا کمرے میں داخل ہوا تو انڈرٹیکر کے مشہورہاتھ اٹھانے والا انداز اورپراسرار چال دہرائی۔ بچے نے مکمل اعتماد سے پیشہ ورانہ پوز بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

انڈرٹیکر کا ردِ عمل: 
 اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر خود انڈرٹیکر (مارک کالی وے) نے اپنے باضابطہ اکاؤنٹ سے کمنٹ کیا ’’Well done, young man ‘‘ (بہت خوب، جوان) ۔ ویڈیو نے لاکھوں دلوں کو چھو لیا۔  اور اس پر صارفین نے اپنے انداز میں آراء پیش کی۔ انہیں میں سے ایک مشہور تبصرہ کہ ’’صرف ایک باپ ہی اپنے بچے کی خوشی کے لیے ایسا کرسکتا ہے`۔‘‘ دوسرا تبصرہ ’’ مجھے ایسا لگتا ہے کہ باپ اپنا خواب بیٹے کے ذریعے پورا کر رہا تھا۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ’’ اگر ماں نے ہاتھ اٹھاتے ہی لائٹس آن کر دی ہوتی تو مزہ آ جاتا۔‘‘ ایک اور تبصرہ ’’ اس سال کا بہترین باپ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اب اساتذہ کو بی ایل او کی ڈیوٹی آن لائن کرنےکی ہدایت دئیے جانے کا امکان

واضح رہے کہ ’’دی ڈیڈ مین‘‘ کے نام سے مشہور،۳۰؍ سالہ کریئر کے اساطیری پہلوان، ۲۱؍ مسلسل ریسل مینیا فتوحات کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ان کے مشہور داؤ پائلڈرائیور اورچوک سلیم پوری دنیا میں نوجوانوں اور خاندانوں کیلئے  ایک رول ماڈل ہے۔ گھر پر ریکارڈ کئے گئے اس ویڈیو میں جب لڑکا کمرے میں داخل ہوتا ہے تو باپ کی آنکھوں میں فخر چمکتا دکھائی دیتا ہے — یہ منظر والد اور فرزند کے درمیان جذباتی رشتے کی علامت بن گیا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK