Inquilab Logo

شہناز گل نے ابھیشک بچن کو ردعمل دینے پر مجبور کردیا

Updated: September 08, 2022, 12:31 PM IST | Agency | Mumbai

بگ باس۱۳؍ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی  اداکارہ شہناز گل کے ایک پیغام نے ابھیشیک بچن کو بھی ردعمل دینے پر مجبور کردیا۔

Abhishek Bachchan .Picture:INN
ابھیشک بچن ۔ تصویر:آئی این این

بگ باس۱۳؍ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی  اداکارہ شہناز گل کے ایک پیغام نے ابھیشیک بچن کو بھی ردعمل دینے پر مجبور کردیا۔شہناز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر داڑھی کی ہائپ سے متعلق ایک ٹویٹ  کیا۔داڑھی کے عالمی دن کی مناسبت سے شہناز گل نے ٹویٹرپر ایک پیغام شیئر کیا اور استفسار کیا کہ یہ داڑھی سے متعلق ہائپ پر بات کی۔ اداکارہ کے اس پیغام پر ابھیشیک بچن نے تبصرہ کیا، ساتھ ہی ایک پوسٹر بھی شیئر کیا اور کیپشن میں بتایا کہ یہ صرف داڑھی نہیں ہے۔ ستمبر کے مہینے کا پہلا ہفتے کا دن عالمی یوم داڑھی کے طور پر منایا جاتا ہے اور مردوں کی زندگی میں اس سے آنے والی خوشی کو سراہا جاتا ہے۔   شہناز گل نے اس دن کی مناسبت سے جاری ہائپ پر غور کیا اور اس حوالے سے اپنے خیالات ظاہر کئے اور استفسار کیا کہ داڑھی کا دن! یہ سب کچھ کیا ہے۔ شیو کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ اداکارہ کے ٹویٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا، جس میں کچھ نے کہا کہ لڑکے داڑھی میں اچھے لگتے ہیں۔شہناز گل کے اس ٹویٹ نے ابھیشیک بچن کی توجہ بھی حاصل کی، انہوں نے اس پر تبصرہ کیا کہ یہ صرف داڑھی نہیں ہے، ساتھ ہی انہوں نے بات کی وضاحت کے لئے پوسٹر شیئر کردیا۔عالمی داڑھی دن کے موقع پر اداکارہ کے پیغام کو۸؍  ہزار سے زائد افراد نے لائیک کیا، جبکہ پونے۳؍ ہزار سے زائد نے ری ٹویٹ کیا۔ داڑھی کے عالمی دن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے،۸۰۰؍ عیسوی میں اسے منایا جانے لگا، یہ دن ہر سال ستمبر کے پہلے ہفتے کو منایا جاتا ہے۔ ابھیشیک بچن آخری بار یامی گوتم اور نمرت کور کے ساتھ سوشل کامیڈی فلم ’دسویں‘ میں نظر آئے تھے جبکہ شہباز گل، سلمان خان کیساتھ کام کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK