Inquilab Logo

شہناز نے آئس کریم فروخت کی 

Updated: April 25, 2022, 1:30 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل کی اپنے گاؤں میں آئس کریم فروخت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Shehnaaz Kaur Gill.Picture:INN
شہناز گِل ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وگلوکارہ شہناز گِل کی اپنے گاؤں میں آئس کریم فروخت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل نے پنجاب میں موجود اپنے گاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ تھوڑی دیر کیلئے آئس کریم فروش بنیں اور بچوں میں آئس کریم تقسیم بھی کیں۔اداکارہ ۳؍ پہیوں والی سائیکل پر آئس کریم فروخت کرتی ہوئی نظر آئیں، انہوں نے اپنے گاؤں کی سیر کرتے ہوئے مقامی افراد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بچوں نے بھی گلوکارہ کے ساتھ خوب موج مستی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہناز نے اس دورے کے موقع پر ڈھول کی دھاپ پر خواتین کے ساتھ رقص کیا اور ’وی لاگ‘ بھی بنایا۔شہناز گل  شوبز انڈسٹری کی اسٹار بننے کے باوجود اپنے گاؤں والوں سے اس انداز میں ملیں کہ ان کے مداح بھی داد دئیے بغیر نہ رہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK