• Thu, 10 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لورا لومر کی جے ڈی وینس کو تنبیہ: اگر ۹/۱۱ برسی تقریب میں ظہران ممدانی سے مصافحہ کیا تو پچھتائیں گے

Updated: September 10, 2026, 8:03 PM IST | New York

ممدانی، جنہوں نے ۹/۱۱ حملوں کو ”خوفناک“ کہہ کر ان کی مذمت کی ہے، تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ ۲۰۰۱ء کے حملوں کی ۲۵ ویں برسی کی تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، بچ جانے والوں اور ہنگامی امدادی کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ تنقید کے باوجود ان کی شرکت طے ہے جبکہ صدر ٹرمپ، جن کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ شرکت پر غور کر رہے ہیں، اس برسی کو پینٹاگون کی ایک تقریب میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ منائیں گے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکہ میں دائیں بازو کی سرگرم کارکن لورا لومر نے جمعہ کے روز نائب صدر جے ڈی وینس سے سر عام دھمکی نما اپیل کی ہے کہ وہ ۹/۱۱ کی برسی کی تقریب میں نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی سے مصافحہ نہ کریں۔ لومر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلسلہ وار پوسٹس میں یہ اپیل کی۔ ان کے پوسٹس میں مسلم مخالف بیانات بھی شامل تھے۔ 

لومر نے لکھا کہ ”جب آپ نیویارک میں ۹/۱۱ کی تقریب میں شرکت کریں تو ممدانی سے مصافحہ نہ کریں۔“ انہوں نے وینس کو متنبہ کیا کہ ”(اگر آپ نے نے ممدانی سے مصافحہ کیا تو) یہ ایک ایسی تصویر ہوگی جس پر آپ زندگی بھر پچھتائیں گے۔“ بعد کی پوسٹس میں، انہوں نے مصافحہ سے انکار کو سب سے زیادہ ”امریکہ فرسٹ“ قدم قرار دیا جو وینس اٹھا سکتے ہیں۔ لومر نے ممدانی پر بے بنیاد طور پر ”جہادی“ کا لیبل لگاتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ان سے مصافحہ کرتے ہوئے تصویر بنوانے کے بجائے ”اپنا ہاتھ کاٹنا پسند کریں گی۔“ 

یہ بھی پڑھئے: نتن یاہو ایک منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کا اہل نہیں، استعفے کا مطالبہ

واضح رہے کہ وینس ۱۱ ستمبر کے حملوں کی ۲۵ ویں برسی کے موقع پر جمعہ کو ایک تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں، جہاں نیویارک کے پہلے مسلمان میئر اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ ممدانی کی موجودگی بھی متوقع ہے۔ برسی کی تقریبات میں نیویارک کے برسرِ اقتدار میئرز کی موجودگی روایتی رہی ہے۔

لومر کے یہ تبصرے، دیگر ممتاز ریپبلکنز کی جانب سے ممدانی سے تقریب میں شرکت نہ کرنے کے ایسے ہی مطالبات کے بعد سامنے آئے ہیں۔ سابق میئر روڈی جولیانی نے اتوار کے روز کہا کہ ممدانی کی شرکت انہیں ”ناگوار“ گزرتی ہے۔ انہوں نے میئر کو امریکہ کے خلاف سازش سے جوڑنے کے بے بنیاد دعوے کئے اور ان کا موازنہ القاعدہ سے کیا۔ سابق گورنر جارج پٹاکی نے بھی دلیل دی کہ ممدانی کو شرکت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے اس کی وجہ ایک ایسے مبصر کے ساتھ میئر کی وابستگی بتائی جس نے ۱۱ ستمبر کے حملوں کے بارے میں متنازع تبصرے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: حکام نے گراؤنڈ زیرو کی زہریلی ہوا کے بارے میں جھوٹ بولا: ممدانی؛ ثبوت کےطور پر ۱۷۰۰۰۰ صفحات جاری کئے

ممدانی، جنہوں نے ۹/۱۱ حملوں کو ”خوفناک“ کہہ کر ان کی مذمت کی ہے، تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ ۲۰۰۱ء کے حملوں کی ۲۵ ویں برسی کی تقریب میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں، بچ جانے والوں اور ہنگامی امدادی کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ تنقید کے باوجود ان کی شرکت طے ہے جبکہ صدر ٹرمپ، جن کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ شرکت پر غور کر رہے ہیں، اس برسی کو پینٹاگون کی ایک تقریب میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے ساتھ منائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK