Updated: May 03, 2025, 7:19 PM IST
| Mumbai
مشہور فلمساز شیکھر کپور نے ویوز سمٹ ۲۰۲۵ء کے دوران کہا کہ انہیں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے اداکاروں کی ضرورت نہیں اور وہ اے آئی کی مدد سے اپنا سپر اسٹار خود بنائیں گے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشینوں پر زیادہ انحصارکرنا ٹھیک نہیں ہے۔
فلمساز شیکھر کپور۔ تصویر: آئی این این
مشہور فلمساز شیکھر کپور نے ویوز ۲۰۲۵ء کی تقریب میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور فلم انڈسٹری میں اس کی امکانات کے تعلق سے بات چیت کی۔ شیکھر کپور نے کہا کہ ’’فلم اداکاروں کی جاب کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت(اے آئی) مستقبل میں ’’انسانوں جیسے اداکار‘‘ بنا سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مصنوعی ذہانت کے تعلق سے مزید کہا کہ ’’ انہیں اپنی فلم کیلئے بالی ووڈ کے سپر اسٹارشاہ رخ خان یا امیتابھ بچن کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ اے آئی کی مدد سے اپنے سپر اسٹار خود ہی بنائیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دنیش وجن کی رومانوی فلم میں کارتک آرین اور کریتی سینن ساتھ نظر آئیں گے
شیکھر کپور نے ’’ویوز سمٹ ۲۰۲۵ء‘‘میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اداکار صرف اداکار ہی رہ جائیں گے کیونکہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اداکار بنائے گی۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) انسانوں جیسے کردار بنا سکتی ہے۔ میں اے آئی کی مدد سے کردار بناؤں گا اور میرے پاس ان کا کاپی رائٹ ہوگا۔ جلد ہی اے آئی کی مدد سے فلمیں بنانے کا خیال بھی سامنے آئے گا جن میں ایسے لڑکے اور لڑکیاں، مرد یا عورت ہوں گی جنہیں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بناؤں گا اور وہ میرے پاس ان کا کاپی رائٹ ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پہلگام حملہ نفرت پھیلانے، ہمیں تقسیم کرنے کی منصوبہ بند سازش تھی: سوناکشی سنہا
مزید برآں انہوں نے اس تعلق سے بھی بات چیت کی کہ انہیں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی ضرورت کیوں نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہت سے انفلوئنسرز انسان نہیں ہیں۔ اے آئی نے انہیں بنایا ہے۔ پھر ہم بطور اداکار ان کااستعمال کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔ مجھے امیتابھ بچن کی ضرورت نہیں ہے۔ میں خود ہی اپنی فلم کیلئے کردار بناؤں گا۔ مجھے شاہ رخ خان کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ میں خود ہی اپنا سپر اسٹار بناؤں گا۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا کردار بنا سکتے ہیں جسے مداح پسند کریں گے اور اس طرح ان کے پاس اپنا اسٹار ہوگا۔‘‘ شیکھر کپور نے اپنے اختیاری استعمال کے تعلق سے بھی بات چیت کی لیکن انہوں نے کافی حد تک مشینوں پر انحصار کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جذبات کو محسوس کرنے کی صلاحیت صرف انسانوں کے پاس ہے اور اسی لئے اے آئی انسانوں سے مختلف ہے۔‘‘

شیکھر کپورکی فلمیں
شیکھر کپور کا شمار بالی ووڈ کے قابل فلمسازوں میں ہوتاہے۔ انہوں نے ’’معصوم‘‘، ’’بینڈٹ کوئین‘‘ اور’’مسٹر انڈیا‘‘ جیسی کامیاب فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ حال ہی میں حکومت ہند نے شیکھر کپور کو قومی اور بین الاقوامی سنیما میں ان کی شراکت داری کیلئے پدم بھوشن تفویض کیا ہے۔ ۲۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو صدر جمہوریہ نے شیکھر کپور کو پدم بھوشن تفویض کیا تھا۔