Inquilab Logo

شیرا ،سلمان خان کے ساتھ سائے کی طرح رہتے ہیں

Updated: September 10, 2020, 11:47 AM IST | Agency | Mumbai

شیرا بالی ووڈ کے سب سے مہنگے باڈی گارڈ مانے جاتے ہیں۔ پچھلے۲۶؍برسوں سے انہوں نے سلمان خان کا بھروسہ برقرار رکھا ہے۔ وہ سلمان خان کیساتھ سائے کی طرح چلتے ہیں۔سلمان کو آج بھی وہ `مالک کہہ کر بلاتے ہیں۔۲۶؍ سال کے اس ساتھ کے پورے ہونے پر شیرا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

Salman Khan And Shera. Picture:INN
شیرا اور سلمان خان ۔ تصویر: آئی این این

ممبئی (ایجنسی):شیرا بالی ووڈ کے سب سے مہنگے باڈی گارڈ مانے جاتے ہیں۔ پچھلے۲۶؍برسوںسے انہوں نے سلمان خان کا بھروسہ برقرار رکھا ہے۔ وہ سلمان خان کیساتھ سائے کی طرح چلتے ہیں۔سلمان کو آج بھی وہ `مالک کہہ کر بلاتے ہیں۔۲۶؍  سال کے اس ساتھ کے پورے ہونے پر شیرا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔  سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے `مالک  کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں ایک ہی طرح کی کیپ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا’’ ` مالک۔۔ سلمان خان اور میں پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ہم کتنے عرصے سے ساتھ ہیں۔ ۲۶؍ سال کا ساتھ اور ہمیشہ بنا رہے۔  شیرا اور سلمان کی ملاقات ۱۹۹۴ء میں ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی۔ شیرا کا اصلی نام گرمیت سنگھ جالی ہے۔ چندی گڑھ میں ایک شو کے دوران جب کچھ لوگوں نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد نظام درہم برہم ہو گیا اور پورا شو اس کی وجہ سے متاثر ہو گیا۔ اس کے بعد ہی سہیل خان نے سلمان کے لئے شیرا کو چنا۔ شیرا سلمان خان کے سب سے قریبی میں  ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں کے بیچ رشتہ باڈی گارڈ اور مالک والا نہیں ہے لیکن شیرا سلمان کو مالک کہتے ہیں۔ سکھ کنبے سے آنے کی وجہ سے شیرا ہمیشہ پگڑی پہنتے تھے لیکن جب وہ سلمان کی سیکوریٹی میں لگے تو انہوں نے محسوس کیا کہ سیکوریٹی سے متعلق معاملوں میں کئی بار پگڑی کی وجہ سے وہ پوری طرح سے فوکس نہیں کر پاتے تھے۔ اسی کے بعد انہوں نے اپنی پگڑی ہٹا دی اور بال بھی ہٹا دئیے۔ ایک انٹرویو میں شیرا سے جب سلمان خان کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں، میں بھائی کے ساتھ رہوں گا۔ میں کبھی بھائی کے پیچھے یا بغل میں کھڑا نہیں رہتا بلکہ میں بھائی کے سامنے رہتا ہوں تاکہ ان پر کوئی آنچ نہ آئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK