چیڈین نیشن کی ناٹ آؤٹ ۳۹؍ اور کپتان کلو ٹرائن کی ۳۲؍ رنوں کی عمدہ اننگز کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو ۲؍ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ویمنز کریبین پریمیر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) کا خطاب جیت لیا۔
EPAPER
Updated: September 19, 2026, 12:06 PM IST | Agency | Bridgetown
چیڈین نیشن کی ناٹ آؤٹ ۳۹؍ اور کپتان کلو ٹرائن کی ۳۲؍ رنوں کی عمدہ اننگز کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو ۲؍ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ویمنز کریبین پریمیر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) کا خطاب جیت لیا۔
چیڈین نیشن کی ناٹ آؤٹ ۳۹؍ اور کپتان کلو ٹرائن کی ۳۲؍ رنوں کی عمدہ اننگز کی بدولت گیانا ایمیزون واریئرز نے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو ۲؍ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ویمنز کریبین پریمیر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) کا خطاب جیت لیا۔ ایمیزون واریئرز کو ۱۴۶؍رنوں کا ہدف ملا تھا، لیکن ایک وقت اس کی حالت ۷؍ وکٹ پر ۱۱۱؍ رن تھی۔ نیشن نے ۲۱؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۹؍ رن بنا کر میچ کا رخ بدل دیا اور ۳؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ٹیم کو چمپئن بنا دیا۔ انہوں نے ۴؍ چھکے لگائے، جن میں آخری چھکا بھی شامل تھا، جس سے میچ کا اختتام ہوا۔ انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈیوس کپ: جنوبی کوریا نے دونوں سنگلز جیت لئے، ہندوستان کو مشکلات کا سامنا
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایمیزون واریئرز نے ابتدائی مرحلے میں مسلسل وکٹیں گنوائیں۔ شیکھا پانڈے نے پہلے ہی اوور میں ایبونی بریتھویٹ کو آؤٹ کیا جبکہ بریانا ہیری چرن، کرشمہ رام ہیرک اور کپتان ڈی اینڈرا ڈوٹن نے بھی وکٹیں حاصل کیں۔ دسویں اوور کے اختتام تک ایمیزون واریئرز کا اسکور ۵؍ وکٹ پر ۵۵؍ رن تھا۔ ۱۳؍ویں اوور میں پانڈے نے شیمین کیمبل کو بھی آؤٹ کردیا، جس کے بعد اسکور۶؍ وکٹ پر ۷۱؍ رن ہوگیا۔اس کے بعد ٹرائن اور نیشن نے ساتویں وکٹ کیلئے صرف ۲۳؍ گیندوں پر ۴۰؍ رنوں کی شراکت کرکے ٹیم کو مقابلے میں واپس لایا۔ ٹرائن نے ۱۸؍ گیندوں پر ۳۲؍رن بنائے، تاہم لارا ہیریس نے انہیں آؤٹ کردیا۔ بعد میں شینیٹا گرمنڈ نے نیشن کا ساتھ دیتے ہوئے ۱۰؍ رن بنائے اور نیشن نے شاندار اختتام کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔
اس سے قبل ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز نے ۶؍ وکٹ پر ۱۴۵؍ رن بنائے۔ سشمتا ورما نے ۳۴؍ گیندوں پر ۳۹؍ رن بنائے جبکہ ماریزانے کیپ نے ۱۰؍ گیندوں پر ۲۵؍ اور شیکھا پانڈے نے ۱۷؍ گیندوں پر ۲۷؍ رن بنائے۔ اسماعیل نے ۱۸؍رن دے کر ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ نائٹ رائیڈرز کی ۲؍ کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوئیں۔