ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیرنے کہا کہ حالیہ عرصہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
EPAPER
Updated: September 19, 2026, 12:01 PM IST | Agency | New Delhi
ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیرنے کہا کہ حالیہ عرصہ میں کھلاڑیوں کی فٹنس بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ حالیہ عرصے میں کھلاڑیوں کی فٹنس ایک بڑا مسئلہ بن کر ابھری ہے اور ٹیسٹ و ون ڈے کپتان شبھ من گل کو بہترین ٹیم نہ مل پانا بدقسمتی ہے، خاص طور پر جب اگلا ون ڈے ورلڈ کپ صرف ایک سال دور ہے۔ گمبھیر نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ابھی مکمل طور پر ۱۰؍ اوور گیند بازی کیلئے فٹ نہیں ہیں اور آئی پی ایل کے بعد انہوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک کی واپسی ٹیم کے لئے اہم ہوگی، تاہم انہیں فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں لانا مناسب نہیں ہوگا، اسی لئے انہیں انڈیا ’اے‘ کے میچوں کے ذریعے واپسی کا موقع دیا جا رہا ہے۔ جسپریت بمراہ نے بھی حالیہ عرصے میں فٹنس مسائل کا سامنا کیا، تاہم افغانستان کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز میں کامیاب واپسی کی۔
یہ بھی پڑھئے:آنجہانی ژوتا کے نام پر نعرے، رونالڈو نے مداحوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا
گمبھیر نے کہا کہ ورلڈ کپ سے ایک سال قبل بہترین کھلاڑیوں کی عدم دستیابی مثالی صورت حال نہیں ہے اور اس سے ٹیم کی مستقل مزاجی متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کے لئے ہندوستان کی مضبوط ٹیم منتخب کی گئی ہے، جس کے باعث کچھ کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ تاہم نمن دھیر اور عاقب نبی جیسے نوجوانوں کو اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا موقع ملے گا اور کھلاڑیوں کا پول جتنا بڑا ہوگا، ٹیم کیلئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔
نتیش کمار ریڈی کے ایشین گیمز سے دستبردار ہونے پر گمبھیر نے کہا کہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۷ءکے ون ڈے ورلڈ کپ میں تیز گیند بازی کرنے والے آل راؤنڈرز اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نتیش اور ہاردک کو ایک ساتھ کھلانے کا امکان ہوسکتا ہے، لیکن کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔