Inquilab Logo

شلپا`’انڈین پولیس فورس‘کی شوٹنگ کیلئےحیدرآباد روانہ

Updated: January 25, 2023, 11:34 AM IST | Mumbai

شلپا شیٹی کو فلم ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ کیلئے حیدرآباد جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

Shilpa Shetty before leaving for Hyderabad
شلپا شیٹی حیدرآباد روانہ ہونے سے قبل

 شلپا شیٹی کو فلم ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ کیلئے حیدرآباد جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔شلپا شیٹی کچھ برے لوگوں کو گولی مارنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ وہ روہت شیٹی کی فلم ’انڈین پولیس فورس‘ میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ممبئی میں  مصروف شیڈول کے بعد اداکارہ کو حال ہی میں اس فلم  کے آخری شیڈول کی شوٹنگ کیلئے حیدرآباد جاتے ہوئے دیکھا گیا۔اداکارہ کوپیرکو حیدرآباد کے لئے روانہ ہونے والے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ شائقین انہیں ایک پولیس اہلکارکے روپ میں دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں اوربڑے پردے پر ان کی اداکاری سے محظوظ ہونا چاہیں گے۔یہ فلم روہت شیٹی کی پولیس کی کہانی پر مبنی فلموں کی سیریز میں ایک نیا اضافہ ہے جو شائقین کے درمیان ایک کلٹ فالوونگ رہا ہے اور شلپا شیٹی ایک لیڈی پولیس کے طور پر اس کردار میںبالکل فٹ نظرآرہی ہیں۔ وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اداکارہ اپنے  او ٹی ٹی  آغاز کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، اور مداح بھی انہیں ایکشن کرتے ہوئے دیکھنےکے منتظر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK