Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارش کی وجہ سے سن رائزرس حیدرآباد بمقابلہ دہلی کیپٹلس میچ رد

Updated: May 06, 2025, 5:32 PM IST | Hyderabad

 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا۵۵؍ واں میچ پیرکو سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کے درمیان ایک اننگز کے کھیل کے بعد بارش کی وجہ سے رد ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا۵۵؍ واں میچ پیرکو سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلس کے درمیان ایک اننگز کے کھیل کے بعد بارش کی وجہ سے رد ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
 دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۷؍ وکٹ کے نقصان پر۱۳۳؍ رن بنائے۔ اس کے بعد بارش شروع ہو گئی۔ بارش رکنے کے بعد دونوں ٹیموں کے امپائرس اور کپتانوں نے میدان کا معائنہ کیا جس کے بعد امپائرس نے میچ کو رد کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی سن رائزرس حیدرآباد پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔
 اس سے پہلے پیرکو سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنس نے ٹاس جیت کر دہلی کیپٹلس کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ حیدرآباد سن رائزرس کے گیند بازوں نے دہلی کیپٹلس پر تباہی مچادی۔ پیٹ کمنس نے دہلی کے سرفہرست ۳؍ بلے بازوں نائر (صفر)، فاف ڈو پلیسس (۳) اور ابھیشیک پورل (۸؍رن) کو آؤٹ کرکے میچ پر گرفت بنائی۔ اس کے بعد ہرشل پٹیل نے کپتان اکشر پٹیل (۶؍ رن) کو آؤٹ کرکے دہلی کو چوتھا جھٹکا دیا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے جے دیو انادکٹ کے ۸؍ویں اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہل (۱۰؍رن) کو آؤٹ کرکے اپنی پانچویں کامیابی حاصل کی۔ بحران کے ایسے وقت میں ٹرسٹن اسٹبس اور وپراج نگم نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے چھٹے وکٹ کیلئے۳۳؍رن  جوڑے۔ اس کے بعد آشوتوش شرما نے اسٹبس کے ساتھ ۷؍ویں وکٹ کیلئے ۶۶؍ رن جوڑ کر دہلی کو مشکلات سے نجات دلائی۔ آشوتوش شرما (۴۱؍رن) نے۲۶؍ گیندوں پر ۳؍ چھکوں اور ۲؍ چوکوں کی مدد سے۴۱؍  رن بنائے۔ ٹرسٹن اسٹبس نے  ناٹ آؤٹ ۴۱؍رن (۳۶؍ گیندوں) اسکور کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی سخت گیند بازی کے سامنے دہلی کیپٹلس مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر صرف۱۳۳؍ رن  بنا سکی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنس نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایشان ملنگا، ہرشل پٹیل اور جے دیو انادکٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK