Inquilab Logo Happiest Places to Work

گجرات ٹائٹنس کے خلاف ۳۸؍ رن سے سن رائزرس حیدرآباد کی شکست

Updated: May 03, 2025, 4:09 PM IST | Ahmedabad

کپتان شبھمن گل (۷۶)، جوس بٹلر (۶۴) اور سائی سدرشن (۴۸) کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۵۱؍ویں میچ میں جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد کو۳۸؍ رن سے شکست دی۔

Shubman Gill. Picture: INN
شبھمن گل۔ تصویر: آئی این این

کپتان شبھمن گل (۷۶)، جوس بٹلر (۶۴) اور سائی سدرشن (۴۸) کی شاندار کارکردگی کے بعد گیندبازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۵۱؍ویں میچ میں جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد کو۳۸؍ رن سے شکست دی۔
 ۲۲۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس حیدرآباد کی سلامی جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے پہلے وکٹ کیلئے۴۹؍ رن کا اسکور بنایا۔ پرسدھ کرشنا نے چوتھے اوور میں ٹریوس ہیڈ (۲۰؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ ۱۰؍ویں اوور میں جیرالڈ کوٹزی نے ایشان کشن (۱۳) کو آؤٹ کر کے سن رائزرس کو دوسرا جھٹکا دیا۔۱۵؍ ویں اوور میں ایشانت شرما نے ابھیشیک شرما کو آؤٹ کرکے گجرات ٹائٹنس کو بڑی کامیابی دلائی۔ ابھیشیک شرما نے۴۱؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور۶؍ چھکوں کی مدد سے۷۴؍ رن بنائے۔ ہینرک کلاسن ۱۸؍ گیندوں پر پرسدھ کرشنا (۲۳؍رن) کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔۱۷؍ویں اوور میں محمد سراج نے انیکیت ورما (۳) اور کامندو مینڈس (صفر) کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بلے باز گجرات ٹائٹنس کے  گیندبازی حملہ کے خلاف تیزی سے رن بنانے میں ناکام رہے۔ اگرچہ نتیش کمار ریڈی نے۱۹؍ویں اوور میں ۳؍ چھکے لگا کر کچھ رفتار پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر صرف۱۸۶؍ رن بنا سکی اور۳۸؍ رن سے میچ ہار گئی۔ نتیش کمار ریڈی نے۱۶؍ گیندوں (ناٹ آؤٹ) کی اننگز میں۲۱؍ رن بنائے اور کپتان پیٹ کمنس نے ۱۰؍ گیندوں پر ۱۹؍ رن بنائے۔ گجرات ٹائٹنس کی جانب سے پرسدھ کرشنا اور محمد سراج نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایشانت شرما اور جیرالڈ کوٹزی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK