Inquilab Logo

شلپا شیٹی نے خالی بس کو ہی اپنا جم بنالیا، پش اپ کئے

Updated: May 05, 2022, 12:36 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں۔ شلپا اپنے فٹنس ویڈیوسے آئے دن لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی رہتی ہیں۔

Shilpa Shetty .Picture:INN
شلپا شیٹی۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو بڑی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں۔ شلپا اپنے فٹنس ویڈیوسے آئے دن لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی رہتی ہیں۔ شلپا کی فلمیں اب بھلے ہی کم آتی ہیں لیکن لوگ آج بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔ حالانکہ اداکارہ چھوٹے پردے پر بہت مصروف ہیں۔ شلپا فٹنس کو بہت پسند کرتی ہیںاور موقع ملتے ہیں وہ ورک آئوٹ کرنے کا ایک بھی موقع نہیں چھوڑتیں۔ حال ہی میں شلپا شیٹی کا ایک نیا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ بس کے اندر ایکسرسائز کرتی ہوئے نظر آرہی ہیں۔شلپاکے اس ویڈیو کو لوگ خوب پسند کررہے ہیں۔اس ویڈیو کو شلپا شیٹی نے اپنے انسٹا گرام پر شیئر کیاہے۔ویڈیو میں آپ شلپا کو خالی بس کےاندر پش اپ کرتے ہوئے دیکھے سکتے ہیں۔  شلپا نیلے رنگ کی ڈینم پتلون اور بلیزر میں پش اپ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس دوران اداکارہ کا اسٹائلش لک بھی دیکھنے لائق ہے۔ وہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں، ’’منڈے موٹی ویشن، چلتے پھرتے۔ محض اس لئے کہ یہ بس خالی تھی۔گھر لوٹتے ہوئے کچھ پل اپ، پش اپ اور لنجیز۔ ۲؍مشن پورے کر لئے’فٹ انڈیا اور سوچھ بھارت ابھیان۔‘‘شلپا کے اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد کے ذریعہ پسند کیا جاچکاہے۔ ویڈیو پر مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات نے بھی کمینٹ کئے ہیں۔ ایک شخص نے ویڈیو پر کمینٹ کرتے ہوئے لکھا ہے’’میم بس خالی نہیں تھی، شوٹنگ کیلئے کروائی گئی ہے۔‘‘ تو ایک دیگر شخص نے لکھا ہے کہ’’گھر پر ٹائم نہیں ملتا کیامیم‘‘ وہیںایک اور شخص نے لکھا’’کیا ہوگیا بھائی۔‘‘ اس طرح لوگ شلپا سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK