Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رامائن پارٹ ٹو‘‘ کی شوٹنگ شروع

Updated: March 06, 2026, 6:04 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اپنے پروجیکٹس کی وجہ سے کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ وہ کافی پہلے ہی فلم ’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں۔ اس وقت وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار ‘‘ پر کام کر رہے ہیں، جس کی شوٹنگ ختم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ ان دو فلموں کے علاوہ ’’رامائن ۲‘‘ اور اینی مل ۲؍ بھی ان کے آنے والے پروجیکٹس میں شامل ہیں۔ اب رنبیر کپور اداکار سنی دیول کے ساتھ بھی بڑا دھماکہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ’’رامائن ۲‘‘ کے بارے میں کون سی نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

Ranbir Kapoor In Ramayan.Photo:INN
رنبیر کپورفلم رامائن میں۔ تصویر:آئی این این

اس وقت رنبیر کپور کے پاس کئی بڑی فلمیں ہیں جن کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم  ’’اینی مل‘‘ کے بعد ان کی کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہوئی، لیکن ’’رامائن‘‘ کی شوٹنگ وہ پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں۔ یہ فلم اسی سال ۲۰۲۶ءکی دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ اس دوران وہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، مگر فلم کا کام ختم ہونے کے بجائے بڑھتا جا رہا ہے، جو کہیں نہ کہیں رنبیر کپور کے لیے سر درد بن رہا ہے۔
اداکار پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ وہ۲۰۲۷ء میں اینی مل  پارک   پر کام شروع کریں گے۔ اسی دوران ’’رامائن ۲‘‘ پر بھی کام شروع ہو چکا ہے اور اب اس فلم کے بارے میں ایک مضبوط اپڈیٹ سامنے آئی ہے، خاص طور پر سنی دیول  کے کردار کے حوالے سے۔
 ہدایتکار  نتیش تیواری کی تقریباً ۴؍ہزار کروڑ روپے کے بجٹ والی فلم  ’’رامائن ‘‘ سے کئی ہالی ووڈ فنکار بھی جڑ رہے ہیں۔ فی الحال پہلی فلم کا  پوسٹ پروڈکشن  جاری ہے۔ اس فلم میں  رنبیر کپور بھگوان رام  کا کردار ادا کریں گے  جبکہ  سائی پَلوی ماتا سیتا کا کردار نبھائیں گی اور  یش  راون  کے کردار میں نظر آئیں گے۔
اداکار  سنی دیول بھی اس فلم کا حصہ ہیں اور وہ  ہنومان  کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اب جبکہ  پارٹ ۲؍  پر کام شروع ہو چکا ہے، سنی دیول بھی اپنی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔
’’رامائن۲‘‘ کے بارے میں بڑی اپڈیٹ
حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  رنبیر کپور نے’’رامائن۲‘‘ کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ شروع کر دی ہے، جو  ممبئی  میں ہو رہی ہے۔ آئندہ چند مہینوں میں پارٹ۲؍ کے اہم حصوں کی شوٹنگ کی جائے گی۔ پہلے یہ خبر آئی تھی کہ رنبیر مارچ میں ’’لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے، لیکن  سنجے لیلا بھنسالی  کی حالیہ صحت کی مشکلات کی وجہ سے فلم کا شیڈول آگے بڑھ گیا ہے۔ نئی رپورٹ کے مطابق فلم کی پروڈکشن  مئی ۲۰۲۶ء کے آس پاس دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی جیت میں کئی کھلاڑیوں کا مشترکہ کردار


یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  مارچ سے مئی  کے درمیان رنبیر کپور کو ’’رامائن۲‘‘ کے لیے اپنی شوٹنگ کا بڑا حصہ مکمل کرنا ہے اور اس وقت ان کی پوری توجہ اسی پر ہے۔ ’’بھگوان رام‘‘ کا کردار ادا کرنے کے لیے انہوں نے اپنی باڈی اور لک میں بھی تبدیلی کی ہے اور اس وقت وہ  کلین شیو لک  میں نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:خاتون مداح نے سیکڑوں سوڈا کین سے شاہ رخ خان کا پورٹریٹ بنایا


سنی دیول کب شامل ہوں گے؟
رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے ممبئی میں اپنے حصے کی شوٹنگ شروع کر دی ہے  جبکہ  سنی دیول  کے ۲۰؍ مارچ کے آس پاس  شوٹنگ میں شامل ہونے کی توقع ہے۔ یہ شیڈول اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ فلم میں ’’بھگوان رام اور ہنومان‘‘ کے درمیان کئی مشترکہ مناظر ہیں جو کہانی کے لیے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK