Inquilab Logo

ورون  اور جھانوی کی فلم ’بوال‘ کی شوٹنگ شروع

Updated: April 13, 2022, 10:27 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ جھانوی کپورنےلکھنؤمیں فلم’بوال‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ جھانوی کپورنےلکھنؤمیں فلم’بوال‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ورون دھون اور جھانوی کپور نے اپنی آنےوالی فلم بوال کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ فلم کےفلورپرآنےکی معلومات فلم کےہدایت کار نتیش تیواری کی اہلیہ اشونی ایئرنےاپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم کے کلیپ بورڈ کی ایک تصویر شیئر کرکے دی ہے۔ اس مہورت شاٹ کی ایک جھلک شیئرکرتے ہوئے انہوںنےلکھا’’ بوال ہیپی نیس شروع ہوتی ہے۔ساجد سر کی مسکراہٹ اور وردہ خان ناڈیاڈوالاکی یاد آرہی  ہےکیونکہ شوٹنگ شاندارانسان،اداکار ورون دھون اور جھانوی کپورکےساتھ شروع ہو چکی ہے۔ ورون اور جھانوی کپور کا شکریہ۔‘‘واضح رہے کہ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالااور ہدایت کارنتیش تیواری کی فلم ’بوال‘۷؍ اپریل۲۰۲۳ءکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK