اداکار ارجن کپور کی حال ہی فلم ’ایک ویلن ریٹرنس‘ بڑے پردے پر ریلیز ہوئی۔ اس فلم کیلئے ان کو سخت باڈی ٹرانسفارمیشن پروسیس سے گزرنا پڑا۔
EPAPER
Updated: August 25, 2022, 11:52 AM IST | Agency | Mumbai
اداکار ارجن کپور کی حال ہی فلم ’ایک ویلن ریٹرنس‘ بڑے پردے پر ریلیز ہوئی۔ اس فلم کیلئے ان کو سخت باڈی ٹرانسفارمیشن پروسیس سے گزرنا پڑا۔
اداکار ارجن کپور کی حال ہی فلم ’ایک ویلن ریٹرنس‘ بڑے پردے پر ریلیز ہوئی۔ اس فلم کیلئے ان کو سخت باڈی ٹرانسفارمیشن پروسیس سے گزرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر اپنی ہر نئی تصویر کے ساتھ وہ فٹ نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ ارجن کو اپنے وزن کیلئے گزشتہ چند برسوں میں بڑے پیمانے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ارجن کی مانیں تو ٹرولرس کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ان کی ٹرولنگ لوگوں کو کیسے متاثر کرسکتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ہندی اخبار سے خاص گفتگو کے دوران کہا کہ ’’ہوسکتا ہے کہ ان کے لئے (سوشل میڈیا ٹرولرس) یہ صرف ایک مذاق ہو لیکن انہیں اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ ان کی یہ حرکت کسی کو بھی ڈراسکتی ہے ۔ کسی کو جذباتی طورپر توڑسکتی ہے۔ دیکھیے، میں ان افراد میں سے ہوں جس نے لوگوں کو روسٹ کیا ہے اس لئے مجھے خود پرہنسنےکی بھی صلاحیت ہے۔ میں خود کو اتنی سنجیدگی سے نہیں لیتا لیکن ہر بات کی ایک حد ہونی چاہئے۔ اس طرح کی منفی توانائی کئی لوگوں کو بہت بری طرح سے متاثر کرسکتی ہے۔‘‘گزشتہ فلمیں فلاپ ہونے پر ارجن کپور نے کہا کہ ’’مجھے کام کرنے میں مزا آتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔ میرے معاملے میں یہ بالکل سچ ہے ۔ ہاں ، یہ بات بھی ہے کہ جب آپ کا کوئی پروجیکٹ کامیاب نہیں ہوتا ہے تو برا تو ضرورلگتا ہے۔ہم بھی تو انسان ہیں۔ہمارے بھی جذبات ہیں۔‘‘