Inquilab Logo

فلم ’پیار کیا تو ڈرنا کیا ‘سے سہیل خان کی انڈسٹری میں شناخت قائم ہوئی

Updated: December 20, 2021, 1:02 PM IST | Agency | Mumbai

بطور ہدایت کار سہیل کی یہ فلم باکس آفس پر ہٹ رہی ،بطور اداکارانہوں نے ۲۰۰۲ء میں ’میں نے دل تجھ کو دیا‘میں کام کیا جو باکس آفس پرکمال نہیں دکھا سکی

Sohail Khan.Picture:INN
سہیل خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ میں، سہیل خان کا شمار ایسے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے  اپنے فلمی مداحوں کے دلوں میں ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔سہیل خان۲۰؍ دسمبر۱۹۷۲ء کو ممبئی میں معروف  مکالمہ نگار سلیم خان  کے یہاں  پیدا ہوئے۔گھر میں فلمی ماحول کی وجہ سے سہیل خان بھی فلم انڈسٹری  میں کام کرنے کے خواہش مند تھے۔ سہیل خان نے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی ابتدا بطور  ہدایت کار سال۱۹۹۷ء میں فلم اوزار سے کی تھی۔ اس  فلم میں ان کے بڑے بھائی سلمان خان اور سنجے کپور کے علاوہ شلپا شیٹی نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ کمزور کہانی کی وجہ سے یہ فلم  باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔
 ۱۹۹۸ء میں سہیل خان نے اپنے بھائی سلمان خان اور ارباز کے ساتھ ایک رومانی فلم  ’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘  بنائی۔ اس فلم میں کاجول سلمان خان کی ہیروئن تھیں۔  یہ فلم باکس آفس پر  ہٹ ثابت ہوئی۔اس فلم کے بعد سہیل خان فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔ ۱۹۹۹ء میں سہیل خان نے ایک مرتبہ پھر سے اپنے بھائی سلمان خان اور ارباز خان کو لے کر فلم ہیلو برادر بنائی لیکن اس بار وہ شائقین کی پسند پر پورا نہیں اتر پائے۔  سہیل خان  فلم ہدایت کار کےعلاوہ   اداکار بننے کی بھی خواہش رکھتے تھے۔ اسی حسرت کو پورا کرنے کے لئے ۲۰۰۲ء  میں ایک فلم’  میں نے دل تجھ کو دیا  ‘ سے انہوں نے بطور اداکار  اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ حالانکہ یہ فلم  باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔
 اس کے علاوہ سہیل خان نے   ڈرنا منع ہے، لکیر،  میں نے پیار کیوں کیا، آئرن،  سلام عشق،  گاڈ توسی گریٹ ہو، کسان، مسز کھنہ، ویر جیسی فلموں میں کام بھی کیا لیکن بطور ہیرو  انہیں اتنا پسند نہیں کیا گیا ۔ ۲۰۰۵ء میںسہیل خان نے ’میں نے پیار کیوں کیا‘  لائی۔اس فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف اور سشمتا سین کے اہم کردار میں تھے۔  یہ کامیڈی فلم  ناظرین کو بہت پسند آئی  ۔  اس فلم کی کامیابی کے بعد سہیل خان نے  فلم پارٹنر کے ذریعہ  کامیڈی میں ہاتھ آزمایا۔ یہ فلم بھی  باکس آفس پر ہٹ رہی۔
 ۲۰۱۱ء میں ریلیز ہوئی فلم ریڈی سہیل خان کے کریئر کی اب تک کی سب سے  کامیاب فلم شمار کی جاتی ہے۔   سلمان خان اور اسین کی جوڑی   والی اس فلم نے۱۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔سہیل خان کی فلم جے ہو ۲۰۱۴ء  میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے۱۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ سہیل خان نے   فلم ٹیوب لائٹ میں بھی کام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK