Inquilab Logo

میں نے اپنی زندگی میں گالیوں کا براہ راست رابطہ مقطع کردیا ہے:سوناکشی سنہا

Updated: June 26, 2020, 4:48 AM IST | Agency | Mumbai

مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹویٹرکا پروفائل بند کرنے سے پہلے ایک بار بھی نہیں سوچاکیوں کہ وہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملنے والی منفی باتوں کے بغیر زیادہ خوش ہیں

Sonakshi SInha - PIC : INN
سوناکشی سنہا ۔ تصویر : آئی این این

مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹویٹرکا پروفائل بند کرنے سے پہلے ایک بار بھی نہیں سوچاکیوں کہ وہ اس  سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ملنے والی منفی باتوں کے بغیر زیادہ خوش ہیں۔’دبنگ‘اداکارہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ مائیکروبلاگنگ سائٹ کو خیر باد کہہ رہی ہیں اور انسٹا گرام اکائونٹ کے کمنٹ سیکشن کو بھی ڈی ایکٹی ویٹ کررہی ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کے ٹویٹر پر ایک کروڑ ۶۰؍لاکھ سے زیادہ فالوئرتھے۔سوناکشی نے کہا کہ ’’آپ کی منفی سوچ سے مجھے یا میری زندگی میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ ۶۰؍لاکھ افراد سے پیچھا چھڑالیاجنہیں میں نے گزشتہ ۱۰؍سال میں حاصل کیا تھا۔ اور اب میں اچھا محسوس کررہی ہوں۔‘‘انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس کی سرخی انہوں نے لگائی ہے کہ ’’میں ان تمام نفرت کرنے والوں کیلئے ڈھیر سارا پیار اور صحتیابی کی دعا کرتی ہوں۔ یا تو وہ چاہیں تو اسی طرح اپنی نفرت جاری رکھ سکتے ہیں لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اب وہ مجھ تک نہیں پہنچے گی۔‘‘
 ۳۳؍سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ ٹویٹر سے دوررہنامیرے لئے زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس طرح جشن منارہے ہیں جیسے انہوں نے کچھ جیت لیا ہے۔ میں آپ لوگوں کیلئے خوش ہوں۔آپ جو محسوس کررہے ہو وہ آپ کیلئے اچھا ہے، لیکن اس سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن آئو اب اس بات کا سامنا کروکہ میں نے اپنی زندگی میں بے عزتی اور گالیوں کا براہ راست رابطہ منقطع کردیا ہے۔‘‘  انہوں  نے مزید کہا’’میں نے آپ سے آپ کی وہ طاقت چھین لی ہے جس کی مدد آپ لوگ میرے، میرے اہل خانہ اور میرے دوستوں کے تعلق سے کچھ بھی بول سکتے تھے۔ میں نے آپ کی مجھ تک وہ رسائی چھین لی ہےجو میں نے آپ کو انتہائی بھروسے کے ساتھ دی تھی۔اس لئے یہاں صرف ایک فاتح ہے اور وہ میں ہوں۔‘‘اداکارہ نے ان کے تعلق سے بھی کہا ہے جو انہیں پیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ آگے بڑھتی رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ’’میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ لوگ وہ پیار اور روشنی ہر اس جگہ پھیلاتے رہیں جہاں تک پھیلاسکتے ہیں۔کیوں کہ پیار ہی جواب ہوتا ہے۔ ہمیشہ۔‘‘
 واضح رہے کہ اتوار کو سونم کپور نے بھی سوشل میڈیا پر گالیوں کے تعلق سے لب کشائی کی ہےجو انہیں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد’ باہر والوں‘ اور ’اندر والوں‘ کے نام  پر چھڑنے والی بحث کے دوران ملی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK