• Thu, 05 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوناکشی سنہا صبح ۴؍ بجے سے ایئرپورٹ پر بیٹھی تھیں، فلائٹ میں تاخیر پر برہم

Updated: December 16, 2025, 9:55 PM IST | Mumbai

انڈیگو ایئر لائنز کو گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔ ہزاروں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر نے مسافروں کو دوسری ایئر لائنز کے ساتھ پروازیں بک کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حال ہی میں سوناکشی سنہا نے ٹرپ کے لیے ایئر انڈیا کا انتخاب کیا لیکن ان کی فلائٹ کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اس سے مایوس ہو کر انہوں نے ایک پوسٹ کیا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا۔

Sonakshi Sinha.Photo:INN
سوناکشی سنہا۔ تصویر:آئی این این

  سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایئر انڈیا کی پرواز میں تاخیر پر سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا لیکن کچھ ہی دیر بعد اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔ منگل کو، سوناکشی نے ہوائی اڈے سے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ ان کی صبح کی فلائٹ کئی بار ملتوی کی گئی تھی۔ انہوں  نے لکھا کہ وہ صبح  ۵؍ بجے کی فلائٹ پکڑنے کے لیے صبح۴؍ بجے ایئرپورٹ پہنچی تھیں، لیکن بغیر کسی وضاحت کے فلائٹ کو بار بار۱۱؍ بجے تک ملتوی کیا گیا۔
سوناکشی سنہا نے لکھا’’میں آپ سے بالکل نفرت کرتی ہوں، ایئر انڈیا۔ میں صبح ۵؍ بجے کی اپنی فلائٹ پکڑنے کے لیے صبح ۴؍ بجے سے ایئرپورٹ پر ہوں، جسے ہر گھنٹے بعد بغیر کسی وجہ کے صبح ۱۱؍ بجے تک ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ آپ کو نیشنل کریئر کہا جاتا ہے۔ براہ کرم کچھ بہتر کریں۔‘‘ انہوں نے ہوائی اڈے کی تصویر کے ساتھ یہ کیپشن بھی شیئر کیا۔ تاہم سوناکشی سنہا نے کچھ ہی دیر بعد اس کہانی کو ڈیلیٹ کر دیا۔ انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ان کی کہانی کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔  لکھنے کے وقت تک، ایئر انڈیا نے سوناکشی کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:۱۹۲۰ء سے اقلیتی برادری مشکلات کا شکار: تھروپارن کنڈرم درگاہ کا موقف

سوناکشی سنہا کی فلمیں
سوناکشی سنہا نے۲۰۱۰ء کی ایکشن فلم ’دبنگ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، جس کے لیے انہیں فلم فیئر بہترین خاتون ڈیبیو ایوارڈ ملا۔ اس کے بعد وہ ’راؤڈی راٹھور’، ’سن آف سردار‘،’دبنگ ۲‘، ’ہولیڈے: اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی‘ اور’مشن منگل‘ جیسی ہٹ فلموں میں نظر آئیں۔ ’’لٹیرا‘‘ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:انشورنس میں احتساب کے ساتھ اصلاحات ہونی چاہیے: اپوزیشن

سوناکشی سنہا کی ویب سیریز
سوناکشی سنہا نے امیزون پرائم کی تھرلر سیریز ’دہاڑ‘ اور نیٹ فلکس کے پیریڈ ڈرامہ ’ہیرامنڈی‘ میں کام کیا۔ اس کا پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔ اسے ’دھار‘ کے لیے فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈ بھی ملا۔ ذاتی محاذ پر، سوناکشی نے اداکار ظہیر اقبال سے ۲۳؍ جون ۲۰۲۴ ءکو ممبئی میں کورٹ میرج کی جس کے بعد ایک شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK