بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم’جٹادھارا‘ میں منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ سوناکشی سنہا اپنے آنے والےذو لسانی (ہندی-تیلگو) پروجیکٹ ’جٹادھارا‘ کے ساتھ ناظرین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔
EPAPER
Updated: October 04, 2025, 11:28 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم’جٹادھارا‘ میں منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ سوناکشی سنہا اپنے آنے والےذو لسانی (ہندی-تیلگو) پروجیکٹ ’جٹادھارا‘ کے ساتھ ناظرین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم’جٹادھارا‘ میں منفی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ سوناکشی سنہا اپنے آنے والےذو لسانی (ہندی-تیلگو) پروجیکٹ ’جٹادھارا‘ کے ساتھ ناظرین کو حیران کرنے کے لیے تیار ہیں۔ زی اسٹوڈیوز اور پریرنا اروڑہ کے ذریعہ تیار کردہ یہ انتہائی متوقع افسانوی ڈرامہ، ایک ویلن کے طور پر ان کی پہلی تیلگوفلم ہے۔ تاہم، ’دھن پشاچینی‘ کے طور پر ان کا کردار نہ صرف منفی ہے بلکہ انتہائی طاقتور اور مضبوط بھی ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ جہاں زیادہ تر اداکار اپنے مثبت کرداروں کے بارے میں محتاط ہیں، سوناکشی کا یہ اقدام نہ صرف جرات مندانہ ہے بلکہ انہیں نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت کا بھی اظہار کرتا ہے۔ سوناکشی نے جو قدم اٹھایا ہے وہ یقیناً بالی ووڈ میں ان کی استعداد میں اضافہ کرے گا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ’جٹادھرا‘ کی کہانی کالے جادو کی پراسرار دنیا کی ایک جھلک پیش کرتی ہے۔ ’جٹادھرا‘، ۷؍نومبر کو ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔