Inquilab Logo

سونم کپور نے اپنی نئی فلم ’بلائنڈ‘کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

Updated: January 05, 2021, 12:47 PM IST | Agency | Mumbai

اسکاٹ لینڈکےشہر گلاسگو میںبالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی فلم ’بلائنڈ‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ خبروں کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپورفلم کی کہانی میں سونم کپور ایک نابینا پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی جو ایک سیریل کلر کی تلاش میں ہے۔

Sonam Kapoor .Picture :INN
سونم کپور۔ تصویر:آئی این این

اسکاٹ لینڈکےشہر گلاسگو میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی فلم ’بلائنڈ‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ خبروں کے مطابق ایکشن اور تھرل سے بھرپورفلم کی کہانی میں سونم کپور ایک نابینا پولیس افسر کا کردار نبھائیں گی جو ایک سیریل کلر کی تلاش  میں ہے۔ اداکارہ سونم کپور نےگلاسگو سے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے پسند کیا۔فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس فلم میں سونم کپور کا کردار بہت مشکل ہےلیکن وہ اسے اچھی طرح  نبھا رہی ہیں۔ انہوں نےبتایا کہ اداکارہ کیلئےایک نابینا کوچ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ سونم کپور اس حوالے سے تمام چیزیں سیکھ سکیں۔خبروںکے مطابق فلم کی شوٹنگ ایک ہی مرحلے میں مکمل کی جائے گی جبکہ اس کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کو ئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK