Inquilab Logo

جب میں انڈسٹری میں داخل ہوئی تھی تو ریڈکارپٹ لُک نہ کے برابرتھا : سونم کپور

Updated: January 29, 2024, 4:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

سونم کپور ایک فیشن دینا کی مشہور شخصیت اور لگژری آئیکون ہیں، جنہیں بین الاقوامی دنیا میں ہندوستان کی ثقافتی سفیر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

Sonam Kapoor. Photo: INN
سونم کپور۔ تصویر : آئی این این

سونم کپور ایک فیشن دینا کی مشہور شخصیت اور لگژری آئیکون ہیں، جنہیں بین الاقوامی دنیا میں ہندوستان کی ثقافتی سفیر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ بالی ووڈ میں ریڈکارپیٹ لُک میں انقلاب لانے اور تمام معروف عالمی فیشن اور لگژری برانڈز کے ساتھ اس کے متاثر کن اثر و رسوخ اور وابستگی کے بعد، انہوں نے تنہا ہی ہندوستان میں فیشن پرتوجہ دی ہے!
سونم کپور کہتی ہیں کہ ’’مجھے فیشن پسند ہے۔ میری والدہ فیشن ڈیزائنر تھیں۔ لہٰذا، میں فیشن سے گھری ہوئی تھی۔ جب میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو میں نے دیکھا کہ ریڈ کارپٹ لُک اتنا عام نہیں تھا۔ حقیقت میں وہ غیر موجود تھا اور میں خوبصورت چیزیں پہن کر ریڈ کارپٹ پر جانا چاہتی تھی۔ میں نے یہ سمجھے بغیر کرنا شروع کر دیا کہ میں سب سے مختلف ہوں۔‘‘
سونم نے مزید کہا کہ’’ فلموں اور فیشن کے لئے میرے شوق نے مجھے یہ کرنے  کی ترغیب دی۔ میں خود کو زیادہ سنجیدہ لئے بغیر فیشن اور خوبصورت چیزوں سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ فیشن کو تفریح سمجھا جاتا ہے۔ زندگی میں خوبصورتی اور اچھائی کی تعریف کرنا ضروری ہے۔‘‘
ایک عالمی فیشن رپورٹ کے مطابق سونم کپور، زینڈایا، کائلی جینر، کینڈل جینر، بلیک پنک اور بی ٹی ایس، وغیرہ جیسی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل تھیں جنہوں نے ۲۰۲۳ء میں لگژری فیشن برانڈز کے لئے سب سے زیادہ اثر و رسوخ حاصل کیا۔
یہ خوبصورت اداکارہ ہندوستان میں فیشن کا آخری لفظ ہے کیونکہ وہ اپنے فنی انتخاب کے ذریعے پاپ کلچر کو نمایاں طور پر متاثر کرتی ہیں۔
فلموں میں کام کے محاذ پر، سونم کے پاس دو پروجیکٹ ہیں جن میں سے ایک ’’بیٹل فار بیٹورا‘‘ ہے۔ جبکہ دیگر منصوبوں کی تفصیلات اس وقت صیغہ راز میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK