ہندی سنیما کے سب سے مقبول درد بھرے گیتوں میں شمار ہونے والا گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، جو فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا لازوال نغمہ ہے، دراصل ابتدا میں سنجےلیلا بھنسالی کی اس فلم کے لیے کمپوز ہی نہیں کیا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: July 12, 2026, 11:38 AM IST | Mumbai
ہندی سنیما کے سب سے مقبول درد بھرے گیتوں میں شمار ہونے والا گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، جو فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا لازوال نغمہ ہے، دراصل ابتدا میں سنجےلیلا بھنسالی کی اس فلم کے لیے کمپوز ہی نہیں کیا گیا تھا۔
ہندی سنیما کے سب سے مقبول درد بھرے گیتوں میں شمار ہونے والا گیت ’تڑپ تڑپ کے‘، جو فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا لازوال نغمہ ہے، دراصل ابتدا میں سنجےلیلا بھنسالی کی اس فلم کے لیے کمپوز ہی نہیں کیا گیا تھا۔ موسیقار اسماعیل دربارنےانکشاف کیا ہے کہ یہ سپر ہٹ گیت دراصل ایک دوسری بڑی فلم کے لیے بطور اسکریچ ٹریک تیار کیا جا رہا تھا، لیکن بعد میں یہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کا حصہ بن گیا اور تاریخ ساز کامیابی حاصل کر گیا۔ اسماعیل دربار نے اپنی جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئےبتایا تھاکہ اس وقت انہیں ’ہم دل دے چکے صنم‘نہیں ملی تھی اور وہ ایک دوسرے بڑے پروجیکٹ کے لیے موسیقی پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا’’میں اُس وقت کی بات کر رہا ہوں جب مجھے’ہم دل دے چکے صنم‘نہیں ملی تھی۔ میں یہ گانا کسی اور بڑی فلم کے لیے بطور اسکریچ ٹریک تیار کر رہا تھا۔ ‘‘انہوں نےہنستے ہوئے مزید کہا’’کیونکہ بھائی، میری زندگی بھی’تڑپ تڑپ‘ہی بنی ہوئی تھی۔ کچھ عرصے بعد سنجے بھنسالی نے مجھے بلایا۔ ۶؍مہینے تک میں ان کے ساتھ بیٹھکوں میں آتا جاتا رہا۔ پھر جب میں نے انہیں یہ گانا سنایا تو انہوں نے مجھ سے کہا، ’’آج اسماعیل، مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ میری فلم میں انٹرول کہاں ہوگا اور فلم کہاں ختم ہوگی۔ آج میں نے اپنی فلم مکمل کر لی ہے۔ ‘‘