• Sat, 07 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شوٹنگ کے دوران سونو سود کی مداحوں سے ملاقات

Updated: May 28, 2023, 9:54 AM IST | Mumbai

فلم فتح کیلئے مداحوں میں اپنے پسندیدہ ہیروسونو سود کو دیکھنے کیلئے ایک الگ ہی جوش و خروش پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فلم بہت خاص بن جاتی ہے۔

Sonosod and Jacqueline Fernandez
سونوسود اور جیکلین فرنانڈیز

فلم فتح کیلئے مداحوں میں اپنے پسندیدہ ہیروسونو سود کو دیکھنے کیلئے ایک الگ ہی جوش و خروش پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فلم بہت خاص بن جاتی ہے۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے  ایک حالیہ ویڈیو میں مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھ کر دیوانے ہو رہے ہیں کیونکہ سونو سودفلم کی شوٹنگ کیلئے مختلف مقامات پر پہنچے تھے۔شوٹنگ کے اپنے سخت شیڈول کے باوجود سونو نے اپنے مداحوں سے ملنے کیلئے وقت نکالا۔ فلم `فتح  میں سونو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا کردار اور فلم دونوں ہی ہٹ ثابت ہوں گے۔ ان کے مداحوں کیلئے جو انہیں دیکھنے کیلئے طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ سونو خود ایک خصوصی اسٹنٹ ٹیم کی مدد سے اسٹنٹ کر رہے ہیں تاکہ اپنے مداحوں کو ایک عمیق سنیما کا تجربہ فراہم کر سکیں۔ سونو کا یہ جذبہ فلم میں دکھائے جانےوالے ایکشن سیکوینس کے تئیں ان کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔فلم `فتح کو سونو سود کی ہوم پروڈکشن، زی اسٹوڈیو اور شکتی ساگر کے ساتھ مل کر پروڈیوس کررہی ہے، جس میں سونو اور جیکلین فرنانڈیز مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

sonu sood Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK