’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان اور ان کے خاندان ان کا کریئر برباد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان، سونو سود کی کاسٹنگ سے غیر محفوظ تھے۔
EPAPER
Updated: September 18, 2025, 10:00 PM IST | Mumbai
’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان اور ان کے خاندان ان کا کریئر برباد کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان، سونو سود کی کاسٹنگ سے غیر محفوظ تھے۔
’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ نے ایک بار پھر سلمان خان پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان سمیت ان کے پورے خاندان نے ’’دبنگ‘‘ کو مجھ سے چھین لیا اور بطور فلمساز میرے کریئر کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان، سونو سود کی کاسٹنگ سے غیر محفوظ تھے اور سہیل خان نے رندیپ ہڈا کی مارکیٹ ویلیو پر سوال اٹھایا تھا۔ بالی ووڈ ٹھکانہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ابھینو کشیپ نے اس بارے میں تفصیل بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ارباز خان خود مرکزی کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ تاہم، جب ابھینو نے انہیں معاون کردار اداکرنے کیلئے کہا تو وہ تیار ہوگئے لیکن فلم پروڈیوس کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پہلے سہیل خان سے مل لیں۔
یہ بھی پڑھئے: پوجا بھٹ نے مجھے حد درجہ اذیت دی: مزمل ابراہیم
ابھینو نے پھر بتایا کہ ’’سہیل کو بھی کہانی بہت پسند آئی لیکن وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ مرکزی کردار کون ادا کرے گا۔ مَیں نے رندیپ ہڈا کا نام لیا جنہوں نے اس وقت صرف دو فلمیں کی تھیں، اور میں کسی ایسے شخص کو مرکزی کردار میں چاہتا تھا جو کھردرا اور سخت نظر آئے۔ رندیپ اس کردار کیلئے موزوں تھے۔ مگر سہیل نے کہا، `نہیں، یار، رندیپ ہڈا پر کون پیسے لگائے گا۔ مَیں نے کہا سنجے دت اور سنی دیول بھی اس کردار کیلئے ٹھیک ہیں۔ اور سلمان بھی ہوسکتے ہیں۔ سلمان کا نام سن کر ارباز اور سہیل دونوں پرجوش ہوگئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان `اسٹوڈنٹ آف دی ایئر تھے: انوراگ کشیپ
ابھینو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سوناکشی سنہا کی کاسٹنگ سے پہلے ان سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا لیکن وہ ان کے ساتھ کام کر کے خوش تھے۔ تاہم، مسئلہ مرکزی ویلن کی کاسٹنگ کا تھا۔ ابھینو نے کہا کہ ’’سونو میری تجویز تھی؛ ہم پرانے دوست تھے۔ میں نے منی رتنم کی ’’یووا‘‘ میں کاسٹ کرنے میں ان کی مدد کی، میں نے سوچا کہ وہ ایک نوجوان امیتابھ بچن کی طرح نظر آتے ہیں۔ ویلن کیلئے میں ایسا شخص چاہتا تھا جو سلمان سے زیادہ مضبوط نظر آئے۔ میں جانتا تھا کہ سونو کا جسم اچھا ہے۔ اور سلمان کا اتنا اچھا نہیں ہے۔ اس وقت کترینہ نے مدد کی۔ انہوں نے سلمان کو راضی کیا کہ سونو ویلن کا کردار ادا کریں۔ وہ اس وقت سلمان کے بہت قریب تھیں۔‘‘
یاد رہے کہ ’’دبنگ‘‘ کے بلاک بسٹر بننے کے بعد ابھینو کشیپ اس کے سیکویل کا حصہ نہیں تھے۔ اس کی ہدایتکاری ارباز خان نے کی تھی۔ ابھینو نے اس کے بجائے رنبیر کپور کی ’’بےشرم‘‘ کی ہدایت کاری کی جو باکس آفس پر تباہ کن ثابت ہوئی۔