Inquilab Logo

اکشے کمار کی فلم’پرتھوی راج‘حالات معمول پر آنے کے بعد ریلیز کی جائےگی: سونوسود

Updated: January 17, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Mumbai

اداکار سونو سود اکشے کمار کےساتھ تاریخی واقعات پر مبنی فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں سونو سود نے اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سونو سود نے پرتھوی راج کی ریلیزکی تاریخ کے تعلق سے بھی جواب دیا ہے۔

Sonu Sood.Picture :INN
سونوسود۔ تصویر:آئی این این

 اداکار سونو سود اکشے کمار کےساتھ تاریخی واقعات پر مبنی فلم پرتھوی راج میں نظر آئیں گے۔ حال ہی میں سونو سود نے اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سونو سود نے پرتھوی راج کی ریلیزکی تاریخ  کے تعلق سے بھی جواب  دیا ہے۔ شائقین فلم بھی یہ بات جاننے کے لئے بے قرار ہوںگے۔ فلمپرتھوی راج تاریخ کے صفحات میں درج پرتھوی راج چوہان کی کہانی پر مبنی ہے۔ اس میں اکشے کمار ، منوشی چھلر اور سونو سود مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔سابق مس ورلڈ مانوشی چھِلر اس فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ یہ فلم کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی ورنہ یہ فلم پچھلے سال دیوالی پر ریلیز ہونے والی تھی۔اب سونو سود نے پرتھوی راج کیلئے اپنی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔اس سے قبل ، منوشی بھی اپنا کردار ادا کرچکی ہیں۔ اسی وقت ، اکشے کمار اپنی دوسری فلم بچن پانڈےکی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں، سونو سود نے پرتھوی راج کے بارے میں میڈیا سے بات کی اور اس کی ریلیزکی تاریخ  کے تعلق سے جواب دیا۔سونو سود نےآئی اے این ایس کو بتایا کہ انہوں نے پرتھوی راج کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ کورونا کے معاملات کم ہونے سےحالات معمول پر آنے کے بعدیہ فلم سنیماگھروں میں ریلیز ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK