Inquilab Logo

سوریاونشی فلم ٹریلیر نے قائم کیا نیا ریکارڈ

Updated: March 04, 2020, 12:23 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

اکشے کمار اور کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم سوریا ونشی نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے ۲۴؍ گھنٹوں کے اندر ۴۲؍ ملین ویووز ملے ہیں۔ فلم کے ہدایتکارروہت شیٹی اور اداکار اکشے کمار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

سوریاونشی فلم ٹریلیر نے قائم کیا نیا ریکارڈ ۔ تصویر : مڈ ڈے
سوریاونشی فلم ٹریلیر نے قائم کیا نیا ریکارڈ ۔ تصویر : مڈ ڈے

ممبئی : اکشے کمار اور کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم سوریا ونشی نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے  ۲۴؍ گھنٹوں کے اندر ۴۲؍ ملین ویووز ملے ہیں۔ فلم کے ہدایتکارروہت شیٹی اور اداکار اکشے کمار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
شائقین سوریاوشی فلم کا ٹریلر بہت وقت سے انتظار کر رہے تھے۔فلم سمبا کےبعد سے مداح روہت شیٹی کے ایک اور پولیس ڈرامے فلم کا انتظار کر رہے تھے۔
شاید آپ لو گ اس بات سے واقف نہیں ہو ں گے کہ روہت شیٹی ، اکشے کمار کی فلم سہاگ جو ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی ،میں باڈی ڈبل کا کردار ادا کر چکے ہیں اور ۲۶؍ سال بعد وہ ایک دوسرے کے ساتھ ایک بڑی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ سوریاونشی کا ٹیریلر ریلیز ہونے کے۲۴؍ گھنٹےکے اندر ۴۲؍ ملین ویووز ملے ہیں۔ 
 حیرت کی بات نہیں ہے ، روہت شیٹی نے اپنے تین پولیس اہلکاروں یعنی سنگھم ، سمبا اور سوریاوشی کو ایک ہی فریم میں جوڑ دیا۔ سوریاونشی فلم ،پرانی فلموں  سے کہیں زیادہ بڑے مسئلے پر مبنی ہے۔ جو ہم نے سنگھم اور سمبہ میں دیکھا تھا۔ یہ دہشت گردی سے نمٹتا ہے جس کا پورا ملک بدستور گرفت میں ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK