اسپین کی مڈفیلڈر الیکسیا پوتیاس نے ۲۰۲۶ء کا خواتین کا ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ الیکسیا نے تیسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل چھٹے سال اسپین کی کسی خاتون فٹبالر نے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 27, 2026, 7:03 PM IST | London
اسپین کی مڈفیلڈر الیکسیا پوتیاس نے ۲۰۲۶ء کا خواتین کا ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ الیکسیا نے تیسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل چھٹے سال اسپین کی کسی خاتون فٹبالر نے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
اسپین کی مڈفیلڈر الیکسیا پوتیاس نے ۲۰۲۶ء کا خواتین کا ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ الیکسیا نے تیسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلسل چھٹے سال اسپین کی کسی خاتون فٹبالر نے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ الیکسیا پوتیاس اس سے پہلے ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۲ءمیں بھی ’بیلن ڈی اور‘ جیت چکی ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنی ہم وطن ساتھی کھلاڑی ایتانا بونماتی کے ریکارڈ کی برابری کی۔ بونماتی نے۲۰۲۳ء،۲۰۲۴ء اور ۲۰۲۵ء میں مسلسل تین سال یہ ایوارڈ جیتا تھا۔
ALEXIA PUTELLAS SEGURA, LA MUJER QUE TU ERES ✨✨✨ https://t.co/5ulzPzr8Ce
— 𝐚𝐬𝐮𝐧 🐉 (@asunnlarrea) October 26, 2026
یہ بھی پڑھئے:’’جیلر ۲‘‘: رجنی کانت نے اپنی ہی فلم کو پیچھے چھوڑدیا
الیکسیا کو فیفا کی درجہ بندی میں سرفہرست ۵۰؍ ممالک کے صحافیوں پر مشتمل بین الاقوامی پینل کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ اس اعزاز کے لیے مقابلے میں بارسلونا کی اسٹرائیکر ایوا پاجور اور مانچسٹر سٹی کی فارورڈ خدیجہ شا بھی شامل تھیں۔ ایوا پاجور دوسرے اور خدیجہ شا تیسرے مقام پر رہیں۔ الیکسیا نے ۲۰۲۲ء میں گھٹنے کے اگلے رباط (اینٹیریئر کروشیئٹ لیگامنٹ، اے سی ایل) کی سنگین چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ ان کی یہ کامیابی فٹبال سے ان کی غیر معمولی محبت، عزم اور محنت کی عکاسی کرتی ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد الیکسیا نے کہا، ’’دنیا بھر کے تمام لڑکوں اور لڑکیوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ اگر آپ کو فٹبال پسند ہے اور آپ فٹبال کھیلنا چاہتے ہیں تو ضرور کھیلیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ لڑکے ہیں یا لڑکی۔ اس بات سے بھی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے۔ اگر کوئی آپ سے کہے کہ آپ یہ نہیں کر سکتے تو اس کی بات نہ سنیں۔ خود پر بھروسا رکھیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:تھیری ہنری پر الامین جمال کی بے عزتی کا الزام
گزشتہ سیزن میں الیکسیا نے اپنی شاندار کارکردگی سے ثابت کیا کہ وہ اب بھی دنیا کی بہترین فٹبال کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے تمام مقابلوں میں ۲۱؍ گول کیے اور ۱۳؍ گول کرنے میں اپنی ساتھی کھلاڑیوں کی مدد کی۔ ان کے سات گول خواتین کی چیمپئنز لیگ میں آئے، جب بارسلونا نے چھ سیزن میں چوتھی مرتبہ براعظمی خطاب جیتا۔
۳۲؍ سالہ الیکسیا نے جولائی میں ویمنز سپر لیگ کی ٹیم لندن سٹی لائنسیس میں شمولیت اختیار کرنے سے پہلے بارسلونا کو چیمپئنز لیگ میں چار مرتبہ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی تیسری ’بیلن ڈی اور‘ کامیابی نے انہیں خواتین کے فٹبال کی تاریخ کی نمایاں ترین کھلاڑیوں میں مزید مستحکم مقام دلایا ہے۔