Inquilab Logo

اسپائیڈر مین نے باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

Updated: January 26, 2022, 11:53 AM IST | Agency | New York

ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی باکس آفس پر کامیابیوں کی فہرست میں ایک اور بڑی کامیابی کا اضافہ ہوگیا ہے۔

 A scene from the movie Spiderman.Picture:INN
اسپائیڈرمین فلم کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی باکس آفس پر کامیابیوں کی فہرست میں ایک اور بڑی کامیابی کا اضافہ ہوگیا ہے۔اس ہفتے کے اختتام پر فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ دنیا بھر میں باکس آفس پر۱ء۶۹؍ بلین ڈالر کی آمد کے ساتھ تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔اس فلم نے  یہ ریکارڈ قائم کرنےکے بعد فلم ’جراسک ورلڈ‘ جس نے باکس آفس پر۱ء۶۷؍ بلین ڈالر اور فلم ’دی لائن کنگ‘ جس نے۱ء۶۶؍  بلین ڈالر کمائے، دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فلم ریلیز کے چھٹے ہفتے کے اختتام پر شمالی امریکہ میں۱۴ء۱؍ ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ  پہلے نمبر پر رہی۔ مجموعی طور پر چھٹے ہفتے میں فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے ڈومیسٹک سنیما پر اب تک۷۲۱؍ ملین ڈالر اور  بین الاقوامی سطح پر۹۷۰ء۱؍ملین ڈالر کمائےہیں۔امریکہ سے باہر  جہاں  فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ اب تک کی چوتھی سب سے بڑی فلم  ہے،  خاص طور پر برطانیہ میں جہاں فلم کے مرکزی کردار ٹام ہالینڈ پیدا ہوئے اب تک۱۱۶؍ ملین ڈالرس مزید کمائے ہیں۔ دوسرے نمبر پر فلم کی سب سے زیادہ کمائی والے ملکوں میں۷۳ء۴؍ ملین ڈالر کے ساتھ میکسیکو،۶۰ء۶؍ ملین ڈالر کے ساتھ جنوبی کوریا اور۵۹ء۹؍ ملین ڈالر کے ساتھ فرانس شامل ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے یہ ریکارڈ چین میں ریلیز ہوئےبغیر ہی توڑ دیاہے جو کہ فلموں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK