Inquilab Logo

کے جی ایف -چیپٹر۲؍کے ٹیزر کو زبر دست رِسپانس

Updated: January 13, 2021, 8:36 AM IST | Agency | Mumbai

فلم کے ٹیزر کو۱۳؍ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ شائقین کے ساتھ ساتھ اداکاروں نے بھی اس کی ستائش کی

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

جنوبی ہند کی بلاک بسٹرفلم کے جی ایف-چیپٹر۲؍ کی پہلی جھلک نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم کا پہلا پارٹ زبردست ہٹ رہاتھا ا ور دوسرے پارٹ کا بے صبری سے انتظار کیاجارہا تھا۔ شائقین اس فلم کو کس طرح پسند کررہے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کے ٹیزر کو۲؍ دن میں۱۳؍ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے جو ۷؍ جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔ اس ٹیزر پر شائقین کے تاثرات سے پتہ چلتا ہے کہ اسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ یوٹیوب پر، ایک صارف نے لکھا کہ یہ فلم ہالی ووڈ کےمعیار کی ہے۔ دوسرے  نے لکھا کہ مضبوط ہدایتکار ایسی مضبوط فلمیں ہی بناتے ہیں۔ ایک اور صارف نے اسے بالی ووڈ فلموں سے بہتر قرار دیا۔ بالی ووڈ بھی فلم کے ٹیزرسے متاثر ہوا ہے۔  مشہور اداکار  رتیک روشن نے فلم کے ہیرو یش کو سوشل میڈیا پر زبردست ٹیزر کی مبارکباد دی۔ رتیک نے لکھا کہ’’کیا زبردست ٹریلر ، ٹیم کو مبارکباد۔‘‘ سنجے دت جو اس فلم کا حصہ ہیں، نے بھی اظہار ِ مسرت کیا اور ڈائریکٹر پرشانت نیل کے ساتھ کام کرنے کو خوشگوار تجربہ بتایا۔
یش کا بطور پروڈیوسر  ڈیبیو
 شائقین کی محبت اور پیار نے فلم کے ہیرو یش کو بھی جذباتی کردیا۔ اس ٹیزر کو ملنے والی زبر دست مقبولیت پر انہوں نے سوشل میڈیا پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق، یش جلد ہی بطور پروڈیوسر ڈیبیو کرینگے۔  تاہم، بالی ووڈ کا رخ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں  ہے۔ یش نے کہا ہے کہ وہ اپنی شناخت سے خوش ہیں اور کنڑفلموں میں مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں۔ یش کو اُن کے قریبی راکی بھائی کے نام سے پکارتے  ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK