Updated: September 28, 2026, 9:58 PM IST
| New Delhi
ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے مردوں کے ہاکی مقابلے میں دفاعی چیمپئن ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے میں ۰۔۱۰؍گول سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے پول اے میں اپنے تمام پانچوں میچ جیت لیے اور گروپ میں سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔
ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے مردوں کے ہاکی مقابلے میں دفاعی چیمپئن ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے میں ۰۔۱۰؍گول سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے پول اے میں اپنے تمام پانچوں میچ جیت لیے اور گروپ میں سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ اب ہندوستان کا مقابلہ یکم اکتوبر کو سیمی فائنل میں پاکستان سے ہوگا۔
بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے مشکل میدان اور پانی سے بھری پچ کے باوجود اپنی رفتار اور حملہ آور کھیل برقرار رکھا۔ کپتان ہرمَن پریت سنگھ نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ شیلانند لاکڑا نے دو گول کیے۔ ہندوستان نے پول مرحلے کا اختتام مجموعی طور پر ۴۵؍سے زائد گول کے فرق کے ساتھ کیا۔ میچ کا آغاز شدید بارش کے باعث تقریباً ۳۰؍ منٹ کی تاخیر سے ہوا۔ پچ پر پانی جمع ہونے کے باوجود ہندوستان نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور تیسرے منٹ میں برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھئے:مداحوں کا انتظار ختم، وشال مشرا اور میتھن کا ’’تمہیں بھی ہم سے‘ گیت کل ریلیزہوگا
سنجے نے گیند کو بنگلہ دیش کے دائرے میں ابھیشیک تک پہنچایا، جس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریورس ہٹ کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا دیا اور ہندوستان کو۰۔۱؍گول کی برتری حاصل ہوگئی۔ بنگلہ دیش نے ۱۲؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر حاصل کیا، لیکن ہندوستانی گول کیپر سورج کرکیرا نے بہترین دفاع کرتے ہوئے خطرے کو ٹال دیا۔
۲۲؍ویں منٹ میں ہندوستان کو پنالٹی اسٹروک ملا۔ جوگراج سنگھ نے ذمہ داری سنبھالی اور گیند کو کامیابی سے گول میں پہنچا کر ہندوستان کی برتری ۰۔۲؍ کردی۔ اس کے بعد کپتان ہرمَن پریت سنگھ نے پنالٹی کارنر پر اپنی مشہور ڈریگ فلک کے ذریعے ہندوستان کا تیسرا گول داغ دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک ہندوستان ۰۔۳؍سے آگے تھا۔ تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کے دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ ۳۲؍ویں منٹ میں سکھجیت سنگھ نے دل پریت سنگھ کے ساتھ شاندار تال میل کے بعد ہندوستان کا چوتھا گول کیا۔
یہ بھی پڑھئے:وتھیا رامراج نے پی ٹی اوشا کا ۴۲ ؍سال پرانا ریکارڈ توڑ کر کانسے کا تمغہ جیتا
اس کے بعد ۴۰؍ویں منٹ میں ہرمَن پریت نے ایک اور پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے اسکور ۰۔۵؍ کردیا۔۴۴؍ویں اور۴۵؍ویں منٹ میں شیلانند نے لگاتار دو گول کیے، جبکہ ۴۵؍ویں منٹ میں ہرمَن پریت نے اپنا تیسرا گول مکمل کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک پوری کی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان ۰۔۸؍گول سے آگے تھا۔
چوتھے کوارٹر میں بارش مزید تیز ہوگئی اور پچ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے لیے گیند کو تیزی سے آگے بڑھانا مشکل ہوگیا، لیکن ہندوستانی ٹیم نے حملہ جاری رکھا۔میچ ختم ہونے سے تقریباً دو منٹ قبل سنجے نے پنالٹی کارنر پر شاندار ڈریگ فلک کے ذریعے ہندوستان کا نواں گول کیا۔ پھر ۶۰؍ویں منٹ میں مندیپ سنگھ نے ری باؤنڈ پر گیند کو جال میں پہنچا کر ہندوستان کی برتری ۰۔۱۰؍ کردی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہندوستان نے ایشین گیمز ۲۰۲۶ء کے پول اے میں اپنے پانچوں میچ جیت لیے۔ ہندوستان نے اس سے قبل انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی کوریا اور جاپان کو شکست دی تھی، جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ۰۔۱۰؍کی فتح کے بعد ٹیم کا گول فرق ۴۵؍ ہوگیا ہے۔